
Dr.Masoomi
June 15, 2025 at 08:53 AM
#استقبال_غدیر
🌹🌹عیـــد اللــــه الاکبــــر [۴]🌹🌹
#عید_غدیر میں کون سے اعمال انجام دیں؟
🌷۶. روزہ رکھیں
🔵 ابْنِ رَاشِدٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ: قُلْتُ جُعِلْتُ فِدَاكَ لِلْمُسْلِمِينَ عِيدٌ غَيْرَ الْعِيدَيْنِ قَالَ نَعَمْ يَا حَسَنُ أَعْظَمُهُمَا وَ أَشْرَفُهُمَا قُلْتُ وَ أَيُّ يَوْمٍ هُوَ قَالَ هُوَ يَوْمٌ نُصِبَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ صَلَوَاتُ اللَّهِ وَ سَلَامُهُ عَلَيْهِ فِيهِ عَلَماً لِلنَّاسِ قُلْتُ جُعِلْتُ فِدَاكَ وَ مَا يَنْبَغِي لَنَا أَنْ نَصْنَع فِيهِ قَالَ تَصُومُهُ يَا حَسَنُ۔
🔴 حسن بن راشد سے کہتے ہیں: میں نے حضرت امام صادق(ع) سے عرض کیا: کیا مسلمانوں کے لئے دو عیدوں کے علاوہ بھی کوئی عید ہے؟ فرمایا: ہاں اے حسن! ان دونوں سے بڑھ کر اور ان سے زیادہ منزلت والی، عرض کیا: وہ کون سا دن ہے؟ فرمایا: جس دن امیر المومنین(ع) کو ہادی و رہبر کے عنوان سے منصوب کیا گیا۔ عرض کیا: آپ پر قربان جاؤں! ہمیں اس دن کیا انجام دینا چاہئے؟ فرمایا: اے حسن اس دن روزہ رکھو
🌷۷. کثرت سے صلوات پڑھیں
🔵 و تُكْثِرُ الصَّلَاةَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ
🔴 اور زیادہ سے زیادہ محمد و آل محمد(ص) پر صلوات بھیجو۔
🌷۸. اہل بیت ع پر ظلم کرنے والوں سے اظہار برأت کریں۔
🔵 و تَبَرَّأُ إِلَى اللَّهِ مِمَّنْ ظَلَمَهُم فَإِنَّ الْأَنْبِيَاءَ صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ كَانَتْ تَأْمُرُ الْأَوْصِيَاءَ بِالْيَوْمِ الَّذِي كَانَ يُقَامُ فِيهِ الْوَصِيُّ أَنْ يُتَّخَذَ عِيداً قَالَ قُلْتُ فَمَا لِمَنْ صَامَهُ قَالَ صِيَامُ سِتِّينَ شَهْراً۔۔۔۔۔۔.
🔴 اور ان پر ظلم کرنے والوں سے اظہار برأت کرو .اس لئے کہ انبیاء علیہم السلام اپنے جانشینوں کو حکم دیتے تھے کہ جس دن وصی کا انتخاب ہو عید منائیں۔ عرض کیا: جو اس دن روزہ رکھے اس کا اجر کیا ہے؟ فرمایا:
ساٹھ مہینوں کے روزہ کا ثواب۔۔۔۔۔
📚 الكافي (ط - الإسلامية)،ج۴، ص۱۴۸؛ تهذيب الأحكام (تحقيق خرسان)،ج۴، ص۳۰۵؛ مصباح المتهجد و سلاح المتعبد،ج۲، ص۷۳۶۔
⭕️ یوم غدیر کے روزے کا ثواب
🔵 سمِعْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ الصَّادِقَ ع يَقُولُ صِيَامُ يَوْمِ غَدِيرِ خُمٍ يَعْدِلُ صِيَامَ عُمُرِ الدُّنْيَا لَوْ عَاشَ إِنْسَانٌ ثُمَّ صَامَ مَا عَمَرَتِ الدُّنْيَا لَكَانَ لَهُ ثَوَابُ ذَلِكَ وَ صِيَامُهُ يَعْدِلُ عِنْدَ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ فِي كُلِّ عَامٍ مِائَةَ حَجَّةٍ وَ مِائَةَ عُمْرَةٍ مَبْرُورَاتٍ مُتَقَبَّلَات۔۔۔۔
🔴 عبدی سے روایت ہے کہ: میں نے امام صادق علیہ السلام سے سنا کہ یوم غدیر کا روزہ تمام عمر کے روزہ کے برابر ہے یعنی ایک انسان ہمیشہ زندہ رہے ساری عمر روزہ رکھتا رہے اس کا ثواب ایک عید غدیر کے روزہ کے برابر ہے اور خدا کے نزدیک اس کا روزہ ہرسال سو حج و عمرہ مبرورہ و مقبولہ کے برابر ہے۔
📚تهذيب الأحكام (تحقيق خرسان)، ج۳، ص۱۴۳، باب صلاة الغدير
🌷۹. عبادت انجام دیں
🔵 سمِعْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ الصَّادِقَ ع يَقُول۔۔۔۔۔۔۔۔ مَنْ صَلَّى فِيهِ رَكْعَتَيْنِ يَغْتَسِلُ عِنْدَ زَوَالِ الشَّمْسِ مِنْ قَبْلِ أَنْ تَزُولَ مِقْدَارَ نِصْفِ سَاعَةٍ يَسْأَلُ اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ يَقْرَأُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ سُورَةَ الْحَمْدِ مَرَّةً وَ عَشْرَ مَرَّاتٍ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَ عَشْرَ مَرَّاتٍ آيَةَ الْكُرْسِيِّ وَ عَشْرَ مَرَّاتٍ إِنَّا أَنْزَلْناهُ عَدَلَتْ عِنْدَ اللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ مِائَةَ أَلْفِ حَجَّةٍ وَ مِائَةَ أَلْفِ عُمْرَةٍ وَ مَا سَأَلَ اللَّهَ عَزَّ وَ جَلَّ حَاجَةً مِنْ حَوَائِجِ الدُّنْيَا وَ حَوَائِجِ الْآخِرَةِ إِلَّا قُضِيَت۔
🔴 جو شخص غدیر کے دن زوال شمس کے وقت اس سے پہلے کہ آدھا گھنٹہ زوال کا گذر جائے غسل کرے اور دو رکعت نماز پڑھے اس طرح کہ ہر رکعت میں ایک بار سورہ حمد اور دس مرتبہ سورہ توحید اور دس مرتبہ آیۃ الکرسی اور دس مرتبہ انا انزلناہ پڑھے خدا کے نزدیک اس کا اجر ایک لاکھ حج و عمرہ مقبول کے برابر ہے اور خدا سے کوئی بھی دنیاوی اور اخروی حاجت طلب نہیں کی جاتی سوائے یہ کہ بارگاہ الہی میں قبول ہوتی ہے۔
📚 تهذيب الأحكام (تحقيق خرسان)، ج۳، ص۱۴۳؛ الوافي،ج۹، ص۱۴۰۲؛ وسائل الشيعة،ج۸، ص۸۹، باب استحباب صلاة يوم الغدير۔
