
Dr.Masoomi
June 17, 2025 at 12:09 AM
شیعہ حدیثی مصادر ستم زمانہ کی نظر
✍️ ســیـد نــادر نــقـوی
آیت الله الشیخ جعفر السبحانی صاحب فرماتے ہیں:
"شیعہ حدیثی مصادر اکثریتی تعداد میں ستم زمانہ کی نظر ہو گئے جس میں سے بعض جلا دیئے گئے، بعض خراب کر دیئے گئے اور بعض دریا میں بہا دیئے گئے۔ اس بنا پر شیعہ اکثر مقامات پر تقیہ کی زندگی بسر کرنے پر مجبور کر دیئے گئے تھے۔ مثال کے طور پر آپ فقیہ اجل جناب ابن ابی عمیر ؒ کو ہی لے لیں جنہوں نے چار سو چودہ (414) شیوخ سے روایات نقل کی تھیں دشمن کے شر سے بچنے کے لئے جب ان کو حکام وقت نے مودت اہلبیت ؑ کے جرم میں گرفتار کر لیا تو ان کی بہن نے ان کے حدیثی ذخیرہ کو دفنا دیا تھا۔ ابن ابی عمیر ؒ جب چالیس سال کی قید کے بعد آزاد ہو کر آئے تب ان کی بہن وفات پا چکیں تھیں جو بتاتیں کہ انہوں نے کتب کہاں دفنائی ہیں۔ پس سب ذخیرہ احادیث ضائع ہو گیا".
(شرح حدیث عرض دین، صفحہ ۱۲)

❤️
2