Dr.Masoomi
Dr.Masoomi
June 18, 2025 at 09:44 AM
*امام علی(ع)نےفرمایا* *کاش میرے شیعوں میں تم جیسے سو آدمی ہوتے!* 😢 °°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°° حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ اَلْحُسَيْنِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ اَلْمُؤَدِّبِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَبْدِ اَللَّهِ اَلْبَرْقِيِّ عَنْ أَبِيهِ رَفَعَهُ قَالَ : قَالَ عَمْرُو بْنُ اَلْحَمِقِ اَلْخُزَاعِيُّ لِأَمِيرِ اَلْمُؤْمِنِينَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ وَ اَللَّهِ مَا جِئْتُكَ لِمَالٍ مِنَ اَلدُّنْيَا تُعْطِينِيهَا وَ لاَ لاِلْتِمَاسِ اَلسُّلْطَانِ تَرْفَعُ بِهِ ذِكْرِي إِلاَّ لِأَنَّكَ اِبْنُ عَمِّ رَسُولِ اَللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ وَ أَوْلَى اَلنَّاسِ بِالنَّاسِ وَ زَوْجُ فَاطِمَةَ سَيِّدَةِ نِسَاءِ اَلْعَالَمِينَ عَلَيْهَا اَلسَّلاَمُ وَ أَبُو اَلذُّرِّيَّةِ اَلَّتِي بَقِيَتْ لِرَسُولِ اَللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ وَ أَعْظَمُ سَهْماً لِلْإِسْلاَمِ مِنَ اَلْمُهَاجِرِينَ وَ اَلْأَنْصَارِ وَ اَللَّهِ لَوْ كَلَّفْتَنِي نَقْلَ اَلْجِبَالِ اَلرَّوَاسِي وَ نَزْحَ اَلْبُحُورِ اَلطَّوَامِي أَبَداً حَتَّى يَأْتِيَ عَلَيَّ يَوْمِي وَ فِي يَدِي سَيْفِي أَهُزُّ بِهِ عَدُوَّكَ وَ أَقُوِّي بِهِ وَلِيَّكَ وَ يَعْلُو بِهِ اَللَّهُ كَعْبَكَ وَ يُفْلِجُ بِهِ حُجَّتَكَ مَا ظَنَنْتُ أَنِّي أَدَّيْتُ مِنْ حَقِّكَ كُلَّ اَلْحَقِّ اَلَّذِي يَجِبُ لَكَ عَلَيَّ فَقَالَ أَمِيرُ اَلْمُؤْمِنِينَ عَلَيْهِ السَّلاَمُ اَللَّهُمَّ نَوِّرْ قَلْبَهُ بِالْيَقِينِ وَ اِهْدِهِ إِلَى اَلصِّرَاطِ اَلْمُسْتَقِيمِ لَيْتَ فِي شِيعَتِي مِائَةً مِثْلَكَ. احمد بن ابی عبد اللہ برقی کے والد مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ عمرو بن الحمق خزاعی نے جناب امیر المؤمنین علیہ السلام سے کہا: اللہ کی قسم! میں آپ کے پاس دنیا کا مال لینے جو آپ مجھے عطا کریں یا اقتدار حاصل کرنے کے لیے نہیں آیا کہ میرا ذکر بلند ہو. بلکہ اس لیے آیا ہوں کہ آپ جناب رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم کے چچا زاد بھائی ہیں، اور لوگوں میں سب سے زیادہ حقدار ہیں، اور سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا عالمین کی عورتوں کی سردار کے شوہر ہیں، اور جناب رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہٖ وسلم کی باقی ماندہ اولاد کے والد ہیں، آپ کا اسلام کے لیے مہاجرین و انصار سے زیادہ حصہ ہے، اللہ کی قسم! اگر آپ مجھے پختہ پہاڑوں کو منتقل کرنے یا بے کراں سمندروں کو خالی کرنے کا حکم دیں، یہاں تک کہ میرا آخری دن آ جائے اور میرے ہاتھ میں تلوار ہو، جس سے میں آپ کے دشمن کو ہلاک کروں، آپ کے دوست کو طاقت دوں، اور اس کے ذریعے اللہ آپ کی عزت کو بلند کرے، اور آپ کی حجت کو کامیاب کرے، تب بھی میں یہ نہیں سمجھوں گا کہ میں نے آپ کا پورا حق ادا کر دیا جو مجھ پر واجب ہے ! تو جناب امیر المؤمنین علیہ السلام نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! اس کے دل کو یقین سے منور کر اور اسے صراط مستقیم کی طرف ہدایت دے، *کاش میرے شیعوں میں تم جیسے سو آدمی ہوتے!* [کتاب الاختصاص للمفید / زیر ترجمہ]
Image from Dr.Masoomi: *امام علی(ع)نےفرمایا* *کاش میرے شیعوں میں تم جیسے سو آدمی ہوتے!* 😢 °°...
❤️ 2

Comments