
Dr.Masoomi
June 18, 2025 at 11:31 AM
شہر قم (ایران) سے ایک مرد نکلے گا
🌹فرمان امام کاظم علیہ السلام
🌼اہل قم سے ایک مرد ہو گا جو لوگوں کو حق کی طرف بلائے گا ۔ اس کے پاس ایک قوم جمع ہو جائے گی جس کے افراد فولاد کے ٹکڑوں کی مانند ہوں گے ۔ انھیں تیز و تند آندھیاں بھی اپنے عزم سے نہیں ہٹا سکیں گی ۔ وہ لوگ نہ تو جنگ سے گھبرائیں گے اور نہ ہی بزدلی کا مظاہرہ کریں گے بلکہ خدا پر بھروسہ کریں گے اور نیک انجام تو متقی لوگوں کا ہی ہوتا ہے
📚میزان الحکمة، حدیث 2387
قم (ایران والے) سب پر حجت ہیں
🌹فرمان امام صادق علیہ السلام
🌱خداوند عالم قم اور اہل قم کو کمزور (اور تنہا) نہیں چھوڑے گا ، بلکہ انھیں توفیق عطا فرمائے گا، عنقریب ایک زمانہ ایسا آنے والا ہے جب قم اور اہل قم تمام مخلوق پر حجت بن جائیں گے ۔ یہ اس وقت ہو گا جب ہمارے قائم (آل محمد ) کی غیبت کا زمانہ ہوگا اور ان کے ظہور تک یہ سلسلہ چلا جائے گا ۔ اگر ایسا نہ ہو تو زمین اپنے تمام ساکنین کے ساتھ دھنس جائے
میزان الحکمة، حدیث 2382

❤️
2