Dr.Masoomi
Dr.Masoomi
June 19, 2025 at 03:42 AM
زمانہِ غَیبت یعنی موجودہ زمانے میں : شیعوں کا فریضہ قرآن کریم اور فرامینِ آئمہ طاہرین علیھم الصلواۃ و السلام کی روشنی میں : زمانہِ غَیبت میں آئمہ طاہرین صلواۃ اللہ علیہم اجمعین نے شیعوں کی ذمہ داری کو مندرجہ ذیل الفاظ میں بیان فرمایا ھے : 1۔ سکوت یعنی خاموشی ۔ 2 ۔ لزومِ بیت ( یعنی گھر میں بیٹھنا) 3۔ عزلت ( لوگوں سے غیر ضروری میل ملاپ سے بچنا ) 4۔ تقیہ یعنی جان و مال اور ایمان کی حفاظت کیلئے غیروں سے اپنے عقیدے کو چھپانا 5۔ کثرت سے دعاءِ تعجیل ظہور کرتے رھنا 6- مولا امام زمانہ عجص سے رابطے میں رھنا ان موارد میں احادیث بکثرت ہیں ۔ تبرکاً کچھ پیش کی جا رھی ہیں ۔ 1۔ ابوبصیر نے مولا امام الصادق صلواۃ اللہ علیہ و آلہ سے غَیبت کے دوران شیعوں کے وظیفے کے متعلق سوال کیا تو امام ص نے فرمایا : جب قائم عجص کی غَیبت کا زمانہ ھو تو اپنے گھروں میں خاموشی سے بیٹھے رھو ، یہاں تک کہ طاھر ابن طاھر المطھر ( حضرت امام مھدی عجص ) کا ظھور ھو ۔ (الغیبة للطوسی صفحہ 103) 2۔ حسین بن خالد نے مولا امام الرضا صلواۃ اللہ علیہ و آلہ سے روایت کی ھے کہ آپ جناب ص نے فرمایا : جب تک زمین و آسمان خاموش ہیں ۔ تم شیعہ بھی خاموش بیٹھو ۔ ھنگامے مت کرو اور نہ ھی تمھیں کسی قیام کی اجازت ھے ۔ { اس حدیث پاک میں ممنوعہ استعجال کی وضاحت فرمائی گئی ھے } (وسائل الشیعہ جلد 11 حدیث 14) 3۔ مولا امام الصادق صلواۃ اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا۔ ھر پرچم ( تحریک وغیرہ) جو ظہورِ قائم عجص سے پہلے بلند ھوگا ۔ اُس پرچم کا قائد طاغوت ھے ۔ (وسائل الشیعہ جلد 11 حدیث 6) (اس فرمانِ مقدس میں مولاؑ نے ظہورِ امام زمانہ عجص سے پہلے کسی بھی مذھبی یا سیاسی نام پر اُٹھنے والی تحریکوں میں شمولیت سے منع فرما دیا ھے ۔ یہی ممنوعہ و مذمومہ استعجال ھے) 4۔ مولا امام الصادق صلواۃ اللہ علیہ و آلہ نے سُدیر سے فرمایا : اے سُدیر! تا ظہورِ امام مھدی عجص اپنے گھر میں بیٹھو اور اپنے معاش میں مگن رھو ۔ (وسائل الشیعہ جلد 11 حدیث 3) 5۔ جابر جُعفی نے مولا امام الباقر العلوم صلواۃ اللہ علیہ و آلہ سے سوال کیا : مولا ص زمانہِ غَیبت میں مومن کو کیا کرنا چاہیئے ؟ امام ص نے فرمایا : اپنی زبان کی حفاظت کرے اور گھر میں بیٹھے ۔ (کمال الدین و تمام النعمة شیخ صدوق صفہہ 446) 6۔ مولا امیرِ کائنات صلواۃ اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا : زمین تھام کے بیٹھے رھو ۔ مشکلات اور مصائب پر صبر کرو ۔ اپنے ہاتھوں کو حرکت نہ دو ۔ جس کام کی عُجلت اللہ کو نہیں ، تمہیں جلد بازی کی ضرورت کیا ھے ۔ (الغیبة النعمانی صفحہ 256) 7۔ مولا والی ء خراسان صلواۃ اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا : جس شخص نے خروجِ قائم عجص سے پہلے تقّیہ ترک کیا ۔ اُس کا ھم آلِ محمد صلواۃ اللہ علیہم اجمعین سے کوئی تعلق نہیں ۔ (وسائل الشیعہ جلد 11) 8۔ مولا امام الصادق صلواۃ اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا ۔ ھر بیعت جو ظہورِ قائم عجص سے پہلے کی جائے گی ۔ وہ کفر و نفاق کی بیعت ھے ۔ (بحار الانوار جلد 53 صفحہ 8) 9۔ مولا امام الصادق صلواۃ اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا ۔ جب ظہورِ مھدی عجص کا وقت قریب ھو ۔ تو تمہیں مزید شدت سے تقّیہ کرنا چاہیئے ۔ (بحار الانوار جلد 11) معصومینؑ کی احادیث کا مطالعہ کیجیئے ۔ اور انکی روشنی میں اپنی زندگی استوار کیجیئے ۔ تاکہ کوئی دین فروش نہ تو آپکے جذبات کو کسی استعماری قوت کے آگے فروخت کرسکے اور نہ ھی آپکو گُمراہ کر سکے۔ 10 ۔ مولا امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف و صلواۃ اللہ علیہ نے متعدد توقیعات مبارک میں حکم فرمایا واکثروا الدعاء بتعجیل الفرج ہمارے ظہور میں تعجیل کی دعا کثرت سے کرو اسی میں تمہاری تمام مشکلات کا حل ھے۔ مولا امام العسکری صلواۃ اللہ علیہ و آلہ نے فرمایا کہ زمانہ ء غیبت میں ہلاکت سے وہی شخص بچے گا جو تعجیل ظہور کی دعا کرے گا صحیفہ ء مہدی (عجص) ، بحار الانوار ج 12 شیخ مفید کے نام خط۔ 11- بحکم قرآن کریم (آیہ مبارکہ ۔۔۔ اصبروا و صابروا و رابطوا ) ہمارے زمانے کے پاک امام عجص کا ہم پر حق ھے کہ ھم آپ جناب عجص کی غیبت پر صبر کریں، دوسروں کو صبر کی تلقین کریں اور آپ جناب عجص سے مربوط رھیں۔ غیبت پر صبر کریں، اس کا مطلب یہ ھے کہ غیبت سے مایوس ہو کر کسی غیر معصوم کو اپنے اوپر حاکم یا ولی نہ بنائیں۔ اور اگر کوئی مومن صبر کا دامن چھوڑے تو اسے حوصلہ دیں اور امام زمانہ عجص سے منسلک رکھیں۔ جو شخص مندرجہ بالا تین حقوق ادا کرے گا تو یہ چوتھا حق بفضل مولا (عجص) ، خود بخود پورا ھو جاتا ھے آئیں! ہلاکت سے بچیں اور کثرت سے دعا ءِ تعجیل ظہور کریں اور اپنا ورد بنائیں اللھم عجل لیولیک الفرج اللھم عجل لیولیک الفرج اللھم عجل لیولیک الفرج اللھم عجل لیولیک الفرج اللھم عجل لیولیک الفرج اللھم عجل لیولیک الفرج
Image from Dr.Masoomi: زمانہِ غَیبت یعنی موجودہ زمانے میں : شیعوں کا فریضہ قرآن کریم اور فرام...
❤️ 2

Comments