Dr.Masoomi
Dr.Masoomi
June 19, 2025 at 08:54 AM
اہلبیت ؑ سے محبت جو اہلبیت ؑ کی محبت میں مرا اس نے شہادت کی موت پائی ✍️ ســیـد نــادر نــقـوی اہلبیت ؑ سے محبت رکھنا ایمان کی نشانی اور دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ سید نا رسول کریم ﷺ والہ نے اہل بیت ؑ سے محبت رکھنے والوں کے لیے آخرت میں کامیابی کی نوید سنائی ہے۔ چنانچہ حضرت علامہ فخر الدین رازی اس ضمن میں تحریر کرتے ہیں: حضور سرکار دو عالم ﷺ والہ نے ارشاد فرمایا : من مات على حب ال محمد مات شهيدا ترجمہ: "جو اہلبیت ؑ کی محبت میں مرا اس نے شہادت کی موت پائی" اور فرمایا : الاومن مات على حب آل محمد مات مغفور اله ترجمہ: "آگاہ ہو جاؤ جو شخص اہلبیت ؑ کی محبت میں مرا وہ ایسا ہے کہ اس کے گناہ بخش دیئے گئے۔ اور فرمایا: ألاومن مات على حب آل محمد مات تائبا۔ ترجمہ: "آگاہ ہو جاؤ جو شخص اہلبیت ؑ کی محبت میں مرا گناہوں سے تائب ہو کر مرا۔ پھر فرمایا: الاومن مات على حب آل محمد مات مومنا مستكمل الايمان ترجمہ: "خبردار ہو جاؤ جو شخص اہلبیت ؑ کی محبت میں مرا وہ مکمل ایمان کے ساتھ انتقال کیا". (تفسیر کبیر، الجز السابع و العشرون، صفحہ 165، 166// تفسیر کشاف، الجز الثالث، صفحہ 467)
Image from Dr.Masoomi: اہلبیت ؑ سے محبت جو اہلبیت ؑ کی محبت میں مرا اس نے شہادت کی موت پائی  ...
❤️ 3

Comments