Dr.Masoomi
Dr.Masoomi
June 20, 2025 at 01:59 PM
*🌙 سلام ہو اے وارثِ کوثرؑ!* سلام ہو آپکی صبح کی نماز پر... سلام ہو آپکی شب کی عبادت پر... سلام ہو آپ کے نورانی نسب پر، اور اس حسین خال پر جو آپ کے لبوں کے کنارے کتنی دلکشی سے سجا ہے! *اے میرے مولا!* آپ وہی وارث ہو جس نے فاطمہ زہراؑ کے چہرے کی جھلک پائی، آپ وہی جمال ہو جسے دیکھ کر تاریخ کہتی ہے: *"یہ محمدؐ کا دوسرا چہرہ ہے!"* اور کچھ روایات کہتی ہیں: *"یہ تو خود حیدرِ کرارؑ کی شبیہ ہے!"* آپکی ذات میں وہ اصالت ہے *جس نے "بلغ العلیٰ بکمالہ" کے معنی نئے انداز سے ظاہر کیے...* اور آپ کے جمال نے ظلمتوں کے پردے چاک کر دیے۔ آپکے لبوں کا خال، آپکی آنکھوں کی مے و شہد سے بھری تاثیر، اور آپکی ایک نظر — *بس! اتنا ہی کافی ہے کسی غزل کو قیمتی بنانے کے لیے!* *اے میرے آقا!* اگر کوئی آپ کے در پر دستک دے تو وہ ہمارا دل ہے جو آپکی یاد میں آوارہ ہو چکا ہے، ہر جگہ آپکی نشانی ہے، ہر دل آپکا عاشق ہے، اور ہر حسرت، ہر دعا آپکے ظہور کی فریاد ہے۔ آپ ہمارے گناہوں کا حساب نہیں کریں ، فقط ہمیں اپنے در پر آنے دے، کیونکہ آپ آستانۂِ سخاوت ہیں، بخشش کا دروازہ ہیں، اور ہم آپ کے در کے سوالی... *📿 یا صاحب الزمانؑ! ہم آپ کے ہیں،اور آپ کے منتظر ہیں...*
Image from Dr.Masoomi: *🌙 سلام ہو اے وارثِ کوثرؑ!*  سلام ہو آپکی صبح کی نماز پر... سلام ہو آ...
❤️ 2

Comments