📡Mianwali News📡
📡Mianwali News📡
June 18, 2025 at 09:27 AM
*محرم الحرام کا احترام ہم سب پر واجب ہے۔۔ رانا عبدالحق SHO تھانہ کالاباغ* *میانوالی* ڈسٹرکٹ پولیس افیسر میانوالی کپٹین ریٹائرڈ محمد اجمل کی ہدایت پر تھانہ کالاباغ کے SHO رانا عبدالحق نے محرم الحرام کے تقدس اور امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے حوالے سے کالاباغ کی عوام کے نام ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں رانا عبدالحق نے کہا کہ "محرم الحرام کا احترام ہم سب پر واجب ہے۔ یہ مہینہ صبر، برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔" انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی قسم کی افواہوں یا اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں اور ہر جلوس و مجلس کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علما کرام، معززین علاقہ اور نوجوان مل کر پرامن فضا کو برقرار رکھنے میں پولیس کا ساتھ دیں۔ آخر میں رانا عبدالحق نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کڑی نظر رکھیں اور فرقہ وارانہ پوسٹ کو ہرگز فارورڈ شئیر نہ کریں افواہوں پر یقین نہ کریں اگر کسی قسم کی کوئی مشکوک خبر سنیں تو فوری طور پر ہمیں آگاہ کریں تاکہ شر پسند عناصر کے خلاف کاروائی کی جاسکے
Image from 📡Mianwali News📡: *محرم الحرام کا احترام ہم سب پر واجب ہے۔۔ رانا عبدالحق SHO تھانہ کالاب...
👍 ❤️ 😂 6

Comments