ツ✿AestheticPoetry🤍AyeshSiddiQi
June 9, 2025 at 11:46 PM
میں کافی ٹائم سے سوشل میڈیا پہ ہوں...فالورز اگر بڑھتے ہیں تو گھٹتے بھی ہیں...میں نے ایک چیز نوٹس کی ہے...کہ جب بھی کوئی مُجھے فالو کرتا ہے مُجھے ایک نوٹیفکیشن آتا ہے...لیکن کوئی اَن فالو کرتا ہے... بلاک کرتا ہے مُجھے اُس کا نوٹیفکیشن نہیں آتا..!
کیونکہ سوشل میڈیا سسٹم سمجھتا ہے...کہ آنے والوں کی اہمیت ہوتی ہے...جانے والوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی...اگر آپ کی زندگی سے بھی کوئی جا چُکا ہے تو اُس کو بُھول جاؤ...دیکھا جائے تو لوگ بیزار ہوکر جاتے ہیں...ناراض ہوکر تھوڑی جاتے ہیں...کہ اُن کو منایا جائے...تو جو بیزار ہو کر جا چُکے ہیں...لاعِلاج ہوتے ہیں...!!!
~🙂
👍
❤️
💯
😢
😂
😭
😮
🙂
🙏
❤🩹
113