
ᰔᩚ𝔾𝕙𝕦𝕝𝕒𝕞‿𝔾𝕙𝕠𝕦𝕤ᰔᩚ
June 13, 2025 at 01:59 AM
اسلام آباد میں مقیم ہمارے بہت ہی پیارے کرم فرما رکن مرکزی رویت ھلال کمیٹی مفتی ضمیر احمد ساجد صاحب کی
دل کو چھو جانے والی تحریر
یہ تحریر مظفر آباد کے ایک مجذوب سے متعلق ہے ان کا وصال اسی ہفتے ہوا ہے
تحریر ملاحظہ فرمائیے:
الوداع سائیں لیاقت الوداع
افلاک سے آتا ہے نالوں کا جواب آخر
کرتے ہیں خطاب آخر اٹھتے ہیں حجاب آخر
تھا ضبط بہت مشکل اس سیلِ معانی کا
کہہ ڈالے قلندر نے اسرار کتاب آخر
سائیں لیاقت رحمة الله عليه ایک مجذوب شخص تھے ان کا خالق اور مخلوق کے ساتھ کیا تعلق تھا اور ان کا مقام و مرتبہ کیا تھا یہ سب کو معلوم نہیں تھا، اہلِ نظر کو معلوم تھا، مگر ان کی رحلت نے مستور حقائق سے اس طرح پردہ اٹھا دیا کہ ان کی جدائی سے ہر آنکھ اشکبار ہے اور ہر زبان
پر ان کا نام ہے، اور آج دنیا سے جاتے ہوئے انھوں نے زبانِ
حال سے شرق و غرب کو اپنی متوجہ کر کے بتایا دیا کہ اللہ کے بندوں میں سے کچھ دلوں کے حکمران ایسے بھی ہوتے ہیں
"عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رُبَّ أَشْعَثَ مَدْفُوعٍ بِالْأَبْوَابِ لَوْ أَقْسَمَ" (صحیح مسلم، حدیث نمبر 6682)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بہت سے غبار میں اٹے ہوئے ( غریب الوطن ، مسافر ) بکھرے ہوئے بالوں والے ، دروازوں سے دھتکار دیے جانے والے لوگ ایسے ہیں کہ اگر ان میں سے کوئی اللہ تعالیٰ پر ( اعتماد کر کے ) قسم کھا لے تو اللہ تعالیٰ اس کی قسم پوری کر دیتا
✍️ مفتی علی اصغر صاحب