Ghulam Ghous WhatsApp Channel

Ghulam Ghous

52 subscribers

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

Ghulam Ghous
Ghulam Ghous
2/8/2025, 4:22:51 PM

کریم آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اپنی امت سے محبت کا عالم!! *ایک بار ضرور پڑھیں* وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰى(5) ترجمہ کنزالایمان اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا رب تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گے۔ حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قرآنِ مجید میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی یہ دعا پڑھی: رَبِّ اِنَّهُنَّ اَضْلَلْنَ كَثِیْرًا مِّنَ النَّاسِۚ فَمَنْ تَبِعَنِیْ فَاِنَّهٗ مِنِّیْۚ وَمَنْ عَصَانِیْ فَاِنَّكَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ (ابراہیم:۳۶) ترجمہ کنزالعرفان: اے میرے رب بیشک بتوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کر دیا تو جو میرے پیچھے چلے تو بیشک وہ میرا ہے اور جو میری نافرمانی کرے تو بیشک تو بخشنے والا مہربان ہے۔ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی یہ دعا پڑھی: اِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَاِنَّهُمْ عِبَادُكَۚ وَاِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَاِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ (مائدہ:۱۱۸) ترجم کنزالعرفان: اگر تو انہیں عذاب دے تو وہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں بخش دے تو بیشک تو ہی غلبے والا حکمت والا ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دونوں دستِ مبارک اُٹھا کر اُمت کے حق میں رو کر دُعا فرمائی اور عرض کیا”اَللّٰھُمَّ اُمَّتِیْ اُمَّتِی“اے اللّٰہ میری امت میری امت۔ اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت جبریل علیہ السلام کو حکم دیا کہ تم میرے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جاؤ۔ تمہارا رب خوب جانتا ہے مگر ان سے پوچھو کہ ان کے رونے کا سبب کیا ہے؟ حضرت جبریل نے حکم کے مطابق حاضر ہو کر دریافت کیا تو سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں تمام حال بتایا اور غمِ اُمت کا اظہار کیا۔ حضرت جبریل امین علیہ السلام نے بارگاہِ الٰہی عزوجل میں عرض کی کہ اے اللّٰہ! عزوجل، تیرے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ فرماتے ہیں اور اللّٰہ تعالیٰ خوب جاننے والا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت جبریل علیہ السلام کو حکم دیا کہ جاؤ اور میرے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہو کہ ہم آپ کو آپ کی اُمت کے بارے میں عنقریب راضی کریں گے اور آپ کے قلب مبارک کو رنجیدہ نہ ہونے دیں گے۔ ( مسلم، کتاب الایمان، باب دعاء النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم لامتہ... الخ، ص۱۳۰، الحدیث: ۳۴۶(۲۰۲)) ابو البرکات عبداللّٰہ بن احمد نسفی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا! جب تک میرا ایک اُمتی بھی دوزخ میں رہے گا میں راضی نہ ہوں گا۔ ( مدارک، الضّحی، تحت الآیۃ: ۵، ص۱۳۵۶)

❤️ 3
Ghulam Ghous
Ghulam Ghous
2/10/2025, 2:06:30 PM

*(فرمان امام احمد بن حنبل)* *میں نے لوگوں کو راضی کرنے کا خیال دل سے نکال دیا تب جا کر حق بولنے پر قادر ہوا.* *(سير أعلام النبلاء ، 34/11)* *الله أكبر كبيرا*

❤️ 2
Ghulam Ghous
Ghulam Ghous
2/12/2025, 1:30:35 AM

*امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ”یہ عالم کی توہین ہے کہ وہ ہر اس شخص کا جواب دے جو اس کے ساتھ بحث کرنا چاہے ، یا ہر اس شخص کو جواب دے جو اس سے کچھ بھی سوال کر بیٹھے“* *”إن من إذالة العالم أن يجيب كل من كلمه , أو يجيب كل من سأل“* *[الفقيه والمتفقه 2/ 418 وإسناده حسن]* *اسی طرح ایک اور قول بھی مروی ہے ۔* *من إهانة العلم أن تحدث كل من سألك“* *”یہ علم کو ذلیل کرنا ہے کہ ہر شخص كے مطالبہ پر اس کے ساتھ علمی گفتگو شروع کردو“* *[الجامع لأخلاق الراوي 1/ 205 وإسناده صحيح]*

❤️ 💟 3
Ghulam Ghous
Ghulam Ghous
2/7/2025, 6:25:13 AM

❤️ *جمعة المبارك* ❤️

❤️ 3
Ghulam Ghous
Ghulam Ghous
2/6/2025, 12:41:18 PM

لوگ سمجهتے ہیں....!! - بادشاہ کامیاب ہوگئے - دولت والے کامیاب ہو گئے - اعلیٰ عہدوں والے کامیاب ہو گئے جبکہ قرآن کہتا ہے؛ قد افلح المومنون ایمان والے کامیاب ہوگئے...!! ────•🌻🍃||•

❤️ 3
Ghulam Ghous
Ghulam Ghous
2/5/2025, 8:09:13 AM

*دو_خصلتیں* امام عبداللہ بن مبارک فرماتے ہیں. ایمان و تسلیم کے بعد دو خصلتیں ہیں جس میں وہ پائی جائیں گی امید ہے وہ نجات پاجائے گا ایک سچ وصدق اور دوسری محمدﷺ کے صحابہ سے محبت. (الطیوریات ج٢ص٣٣١)

❤️ 1
Ghulam Ghous
Ghulam Ghous
2/14/2025, 4:46:53 PM

*عِـلـــــــــم یہ ہے کہ آپ کو معلوم ہو کہ ”کیــــــــا“ کہنا ہے* *اور حکمتــــــــــــ یہ ہے کہ آپ کو معلوم ہو کہ ”کبــــــــــــ“کہنا ہے۔۔ 🌱🌿*

❤️ 👍 💟 6
Ghulam Ghous
Ghulam Ghous
2/13/2025, 12:43:07 PM

*🤍مغرب کے بعد پڑھے جانے والے "چھ" نوافل🤍* اپنی دعاؤں میں خصوصی یاد رکھیے گا

❤️ 💟 4
Image
Ghulam Ghous
Ghulam Ghous
2/5/2025, 11:05:36 AM

5 شعبان المعظم یوم ولادت باسعادت نواسہ رسول امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اس شہیدِ بَلا شاہِ گُلگُوں قَبا بیکسِ دَشتِ غربت پہ لاکھوں سلام خوب خوب ایصال ثواب کیجئے🤲

❤️ 1
Video
Ghulam Ghous
Ghulam Ghous
2/6/2025, 3:57:47 PM

صرف و نحو کے طلبائے کرام کیلئے ۔۔۔ روٹی کون سا صیغہ ہے ؟ 🤭 روٹی اصل میں آٹا تھا، قواعد باورچیہ کے قاعدہ نمبر ساڑھے دس کے مطابق اسکو پانی میں ملا کر گوندھ کر پکایا گیا تو وہ روٹی بن گیا، اب اس میں اہل پیٹ کا اختلاف ہے کہ آیا وہ تاوے پر پکایا گیا تھا یا تندور میں، اہل غربت اسے تاوے پر پکانے کے قائل ہیں، اور اہل ثروت تندور میں، حالانکہ اس مسئلہ میں تطبیق کی صورت نکل سکتی تھی، مگر اختلاف کرنے والے الو کے پٹھے تھے، اور اس سے بھی بڑا الو کا پٹھا وہ ہے جس نے یہ سوال کیا جو اس اختلاف کا باعث بنا ۔۔۔ 🤭

😂 🥹 3
Link copied to clipboard!