InfoUstaad
InfoUstaad
June 9, 2025 at 03:14 AM
💰 پیسوں کا صحیح استعمال اور منی مینجمنٹ 1. کمانا اور خرچ کرنا دو الگ باتیں ہیں صرف پیسہ کمانا کافی نہیں، اُسے سمجھداری سے خرچ کرنا بھی ضروری ہے۔ فضول خرچی اور کنجوسی دونوں ہی پیسے کا غلط استعمال ہیں۔ اصل چیز ہے توازن رکھنا۔ 2. تین چیزوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں صحت اچھی خوراک ضروری سہولیات 3. خرچ سے پہلے سوچیں اگر آپ کی تنخواہ 50,000 ہے اور کوئی چیز 5,000 کی ہے، تو کیا یہ واقعی ضروری ہے؟ اندازہ کریں کہ آپ کو اتنی رقم کمانے میں کتنی محنت لگتی ہے، پھر فیصلہ کریں۔ 4. ذمہ داریاں اور سرمایہ کاری Liabilities (ذمہ داریاں) = خاندان، اخراجات Assets (اثاثے) = سرمایہ کاری، ہر مہینے 10-20٪ تنخواہ بچت میں لگائیں 5. کشش کا قانون (Law of Attraction) آپ وہی حاصل کرتے ہیں جو آپ کا دل و دماغ چاہے اور اس پر یقین رکھیں۔ 6. دکھاوا مت کریں خاص طور پر خواتین کو خریداری کرتے وقت دکھاوا نہیں کرنا چاہیے۔ دوسروں کو خوش کرنے کے لیے خود کو پریشان نہ کریں۔ 7. سودا سلف خریدنے کے اصول لسٹ بنا کر جائیں وقت مقرر کریں مرد حضرات بیوی اور بچوں کو ساتھ نہ لے جائیں خواتین شوہر اور بچوں کو ساتھ نہ لے جائیں جانے سے پہلے کچھ کھا کر جائیں (خالی پیٹ نہ جائیں) 8. سیل اور خریداری کا تجزیہ کریں سیل کی چیزیں سمجھ کر خریدیں مفت سیمپل آزمائیں ناقابل اعتماد ویب سائٹس سے خریداری نہ کریں 9. کریڈٹ کارڈ سے پرہیز کریں ڈیبٹ کارڈ = اپنی رقم سے خریداری کریڈٹ کارڈ = قرض کی رقم، جس پر سود دینا پڑتا ہے بہتر ہے کہ کریڈٹ کارڈ کا استعمال نہ کریں 10. اسلامی تعلیمات برکت: قربانی میں برکت ہوتی ہے، چیزیں کم نہیں ہوتیں۔ قرض لینے کے اصول: صرف ضرورت پر قرض لیں قرض وقت پر واپس کریں اگر کوئی ضرورت مند مدد مانگے اور آپ کے پاس ہو، تو انکار کرنا ظلم ہے 11. دین کے درجات خاموشی سے دینا بہتر ہے احسان جتانا مناسب نہیں خالص نیت سے دینا سب سے اعلیٰ عمل ہے
👍 1

Comments