
InfoUstaad
June 9, 2025 at 07:29 AM
لوکل SEO سے ایک سال کی محنت سےماہانہ $1000 کیسے کمائیں؟
سب سے پہلے یہ سوچیں کہ آپ شروع کیوں کررہےہیں؟کیا تکلیف ہے؟ جاب چھوڑناچاہتےہیں یا گھرکےحالات کی وجہ سے؟
یہ بھی یاد رکھیں کہ جتنی زیادہ تکلیف میں ہوں گےاتنی زیادہ محنت ہوگی اور جلدی کامیاب ہوں گے
لوکل SEO سے ایک سال میں $1000 کمانامشکل کام نہیں ہے
کرنابس یہ ہے:
ایک نِش میں مہارت حاصل کرنی ہے
اپنا پورٹ فولیو بناناہے
5 سے 7 کلائنٹس کا اعتماد حاصل کرناہے
اور $1000 ایسےچٹکیوں میں تیار ہوگا
صبرکریں ابھی یہ چٹکیاں مہینوں لمبی چلیں گی
محنت نمبر 1: صرف ایک نِش کا انتخاب کریں
نئے فری لانسرز کی بڑی غلطی یہ ہوتی ہے کہ وہ ہر قسم کے بزنس کو سروسز دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
لیکن اگر آپ صرف ایک نِش پر فوکس کریں، تو آپ تیزی سے سیکھتے ہیں، زیادہ ایکسپرٹ بن جاتے ہیں اور آپ کو اعتماد بھی زیادہ ملتا ہے۔
مثال کے طور پر:
صرف ڈینٹسٹ کلینکس
صرف HVAC سروسز
صرف ٹؤنگ کمپنیاں
یا صرف لوکل پلمبرز
ایک ہی نِش میں کام کرنے سے آپ کو وہ مارکیٹ اچھی طرح سمجھ آتی ہے اور ہر کلائنٹ کے لیے کام آسان ہو جاتا ہے۔
محنت نمبر2: فری میں ایک پروجیکٹ کریں، لیکن چالاکی سے
اگر آپ کے پاس ابھی تک کوئی پورٹ فولیو نہیں، تو ایک بزنس کے لیے فری میں کام کریں۔ لیکن ایسا بزنس چوز کریں جو آپ کی نِش سے متعلق ہو۔
اس پروجیکٹ میں یہ کریں:
گوگل بزنس پروفائل مکمل سیٹ اپ کریں
5 سروس پیجز آپٹیمائیزکریں
20 لوکل ڈائریکٹریز میں بزنس لسٹ کریں
چند بیک لنکس بنائیں
اور سادہ رپورٹ یا اسکرین شاٹس کے ساتھ رزلٹس دکھائیں
اس پروجیکٹ کے آخر میں کلائنٹ سے فیڈبیک، رزلٹس اور ٹیسٹی مونی حاصل کریں — یہی آپ کا پہلا سیلز ٹول بنے گا۔
محنت نمبر 3: کولڈ آؤٹ ریچ (Cold Outreach) شروع کریں
گوگل پر جا کر اپنی نِش سے متعلق بزنسز تلاش کریں۔
مثلاً:
"Towing service in Mississauga"
"Dentist in Calgary"
ان بزنسز کی پروفائلز چیک کریں۔ اگر:
گوگل پروفائل آدھی مکمل ہے
ویب سائٹ سست ہے
ریویوز کم ہیں
فون نمبر یا پتہ غلط ہے
تو ان کو ایک چھوٹا، مہذب میسج کریں:
"You're Losing Local Leads — Here's a Free Fix"
Hey [Name],
I just came across your Google Business Profile and thought — “This business has potential, but it's probably missing 30–50% of its local traffic.”
Sounds wild, right? But I noticed a few small gaps that could be quietly hurting your visibility and costing you real local leads.
No strings attached — I’d be happy to send over a quick, free audit report showing exactly what’s missing and how to fix it.
Want me to send it your way?
Best,
[Your Name]
محنت نمبر 4: ابتدائی قیمت کم رکھیں — $150 سے $300 تک
شروع میں زیادہ چارج نہ کریں۔ $150 سے $300 کا ایک پروجیکٹ مناسب ہوتا ہے، خاص طور پر اگر آپ یہ سروسز دے رہے ہوں:
گوگل بزنس پروفائل آڈٹ
آن پیج SEO
لوکل بزنس لسٹنگ
کی ورڈ پلاننگ
بیک لنکس
اگر آپ صرف 6 کلائنٹس بھی ڈھونڈھ لیتے ہیں جن میں سے ہر ایک $170 بھی دے تو آپ کا 1000$ مکمل ہو جائے گا۔
محنت نمبر 5: مفت ٹولز استعمال کریں
کوئی مہنگا سافٹ ویئر خریدنے کی ضرورت نہیں۔ یہ مفت ٹولز کافی ہیں:
Google Business Profile
Google Sheets
GMB Everywhere (ایک Chrome extension)
Keywords Everywhere
ChatGPT (کانٹینٹ آئیڈیاز کے لیے)
Canva (رپورٹس اور ڈیزائن کے لیے)
محنت نمبر 6: اپنی سکلزکےریزلٹس سوشل میڈیا پر شیئر کریں
جب بھی کسی کلائنٹ کو کوئی رزلٹ دیں، اس کی ایچی بیچی پوسٹ کریں:
"ایک ڈینٹسٹ کی گوگل پروفائل بہتر کی — صرف 30 دن میں ان کی لوکل رینکنگ 3 نمبرز بہتر ہوئی"
یہ صرف شروعات ہے۔ ایک دفعہ آپ $1,000 تک پہنچ گئے تو:
آپ کا پورٹ فولیو تیار ہوگا
آپ مہنگی قیمتوں پر کام لے سکیں گے
اور ٹیم بنا کر زیادہ پروجیکٹس سنبھال سکیں گے
مجھےپتہ ہےفری میں لگارہتاہوں اور شاید آپ لوگ قدر بھی نہ کرتےہوں اس چیز کی مگر مجھے جب میسجز آتےہیں کہ آپکی فلانی سٹریٹیجی کی وجہ سےآج الحمدللہ میں نےاتنے ڈالرز والا کلائنٹ کلوز کیاہے
تویقین کریں یہ چیزیں شئیر کرنےکاجذبہ اور بڑھ جاتاہے
باقی میراکیاجاتاہے، میں ہوسکتااگلےہفتےکسی نئےملک میں بیٹھانئی چیزیں انجوائےکررہاہوں، مگرآپ لوگ پھر بھی کہیں گے
"اےبندہ پتہ نہیں کی کردا"
اللہ پاک ہم سبکو کامیاب کریں، آمین ❤
