
InfoUstaad
June 11, 2025 at 04:21 PM
انیتا الوریز ۔۔۔جو ایک معروف میکسیکن سوئمر تھی ۔۔
2022 کے بڈا پیسٹ ورلڈ سوئمنگ چیمپین شپ میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی تھی ۔۔۔
جس میں ایک فن پانی کے نیچے زیادہ سے زیادہ دیر تک رہنا تھا ۔۔۔
جب کافی دیر تک وہ سطح اپ پر نہیں ائی ۔۔۔تو جج سمیت سب تالیاں بجا رہے تھے ۔۔۔۔سب کے خیال میں اس نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ انیتا ڈوب گئی ہے ۔۔۔
سوائے اس کی کوچ کے ۔۔۔
اس کو محسوس ہوا کہ معاملہ صحیح نہیں ہے ۔۔۔۔کیونکہ وہ جانتی تھی کہ انیتا کیا ہے اور زیادہ سے زیادہ کتنی دیر پانی کے نیچے رہ سکتی ہے ۔۔۔۔
یہ وقت غیر معمولی تھا
اس نے فورا ایک صحیح فیصلہ کیا اور پانی میں چھلانگ لگا دی اور اسے پانی کے نیچے سے نکالا ۔۔۔
وہ بے ہوش تھی اور اس کے پھیپھڑوں میں پانی گھس چکا تھا ۔۔
انیتا بچ گئی ۔۔۔
۔پتہ ہے کیوں
کیونکہ اس کے پاس ایک شخص ایسا تھا جو اسے جانتا تھا ۔۔۔
جو اس کی صلاحیتوں خامیوں سمیت اسے جانتا تھا ۔۔۔
۔
اگر اپ کے پاس بھی کوئی ایسا دوست گرو یا مرشد ہے جو اپ کو جانتا ہے
اپ کی خامیاں اور خوبیاں جانتا ہے
اپ کے درد کو برداشت کرنے کی صلاحیت اور دباؤ کو مینج کرنے کی اخری حد کو جانتا ہے
وہ اپ میں انے والی تبدیلیوں کو نوٹس کر سکتا ہے ۔۔۔۔
یاد رکھیے گا ایک ایسا دوست ۔۔۔اپ کے ہزار ملنے جلنے والے اور عزیز و اقارب سے بہتر ہے
یہ واحد شخص ہوگا جو اپ کو ٹوٹنے سے بچا سکتا ہے ۔۔۔
جو اپ کو اپنے اندر غرق ہونے اور دفن ہونے سے نکال سکتا ہے ۔۔۔
۔ایک ایسا دوست اگر اپ کے پاس ہے تو اب دنیا کے خوش قسمت ترین لوگوں میں سے ایک ہے ۔۔۔
۔
یاد رکھیے گا ۔۔۔۔۔عموما یہ شخص باپ ہوتا ہے ۔۔۔۔
یا خدا کی بخشی ایک اچھی شریک سفر حیات ۔
یا ایک۔ دوست ۔۔۔۔
۔خدا پاک اپ کے ایسے دوستوں کو سلامت رکھے ۔آ
👍
1