InfoUstaad
InfoUstaad
June 12, 2025 at 07:04 PM
آن لائن ارننگ کا سچ؟ 95 فیصد لوگ کیوں ناکام ہوتے ہیں؟ جب میں نے آن لائن ارننگ کا سفر شروع کیا تو دل میں صرف ایک خیال تھا: بس کوئی ایک skill سیکھ لو، اور پھر ڈالرز کی بارش ہو گی۔ میں نے Fiverr پر پروفائل بنائی، Upwork کو explore کیا، blogging شروع کی، YouTube پر ویڈیوز ڈالیں۔ لیکن ایک چیز بار بار کمی کی صورت میں سامنے آئی — وہ تھی “Digital Entrepreneurs Mindset ہم میں سے اکثر یہ سمجھتے ہیں کہ آن لائن ارننگ صرف client ڈھونڈنے یا AdSense سے پیسے کمانے کا نام ہے۔ لیکن سچ یہ ہے کہ: ١۔ مستقل مزاجی Consistency کی کمی زیادہ تر لوگ 2 سے 3 مہینے میں results چاہتے ہیں۔ جب وہ نہیں آتے، تو چھوڑ دیتے ہیں۔ لیکن اصل کامیابی ایک marathon کی طرح ہے، جہاں stamina اور patience شرط ہیں۔ ٢۔ نِش (Niche) کی وضاحت نہیں ہوتی آج graphic design، کل SEO، پرسوں dropshipping۔ ہر جگہ ہاتھ مارنا کسی بھی ایک جگہ strong ہونے سے روکتا ہے۔ ٣۔ Skill سے زیادہ مائنڈسیٹ اہم ہے آپ ایک ماہر ہو سکتے ہیں، لیکن اگر آپ کے پاس clear planning نہیں، execution کا discipline نہیں — تو آپ بار بار ہاریں گے۔ ٤۔ شور بہت ہے، سمت نہیں ہر کوئی YouTube، TikTok، اور Reels پر tips دے رہا ہے — مگر ان میں سے زیادہ تر نے خود کچھ earn نہیں کیا۔ آپ کو real تجربہ رکھنے والے mentors چاہیے، نہ کہ صرف viral videos۔ میں خود بھی ناکام ہوا ہوں۔ لیکن ہر بار ایک سبق سیکھا۔ آن لائن ارننگ کا مطلب صرف "پیسہ کمانا" نہیں ہے — بلکہ اپنی سوچ، عادتیں، اور life approach بدلنا ہے۔ اگر آپ ready ہیں freelancer سے ایک digital entrepreneur بننے کے لیے اب آپ کی باری ہے: آپ اس وقت کہاں کھڑے ہیں؟ شروع میں؟ struggling میں؟ یا کسی حد تک استحکام میں؟ کمنٹ میں ضرور بتائیں — فائدے کے لیے چند Do’s & Don’ts بھی دے رہا ہوں: Do’s: ایک نِش چنیں اور اس پر 6 مہینے focus کریں روزانہ کم از کم 2 گھنٹے skill اور strategy پر لگائیں results کے بجائے habits build کریں learning سے زیادہ implementation پر دھیان دیں Don’ts: ایک ساتھ کئی platform پر profile بنانے کی غلطی نہ کریں ہر نئی shortcut strategy کو follow نہ کریں صرف پیسے کے لیے کام شروع نہ کریں — value دینا سیکھیں جلدی چھوڑنے کا ارادہ نہ رکھیں، کم از کم ایک سال کا پلان بنائیں #coppied
Image from InfoUstaad: آن لائن ارننگ کا سچ؟ 95 فیصد لوگ کیوں ناکام ہوتے ہیں؟  جب میں نے آن لا...

Comments