Mufti Waseem Madani
June 9, 2025 at 12:20 PM
سوال:
*کیا طوافِ وداع کرنے سے پہلے مدینہ منورہ یا طائف جا سکتے ہیں؟*
جواب :
طوافِ وداع حج کا واجب ہے اور ہر آفاقی حاجی پر مکہ چھوڑنے سے پہلے لازم ہے لہذا طوافِ وداع کئے بغیر مکہ سے روانہ نہیں ہوسکتے اس لیے پہلے طوافِ وداع کریں پھر طائف یا مدینہ منورہ روانہ ہوں
یہ بھی یاد رکھیں کہ اگر خواتین ساتھ ہیں اور وہ ایام سے نہیں تو ان پر بھی طواف وداع لازم ہے بلکہ خواتین کو جتنا جلدی ممکن ہو طواف وداع ادا کر لینا چاہئے کہ ناپاکی کے ایام نہ شروع ہو جائیں۔
مرد وخواتین بغیر طوافِ وداع کئے مکہ سے نکل جاتے ہیں اگرچہ مدینہ پاک یا طائف وغیرہ مقامات کی زیارت کے لئے تو وہ ایک واجب کا ترک کرنے والے ہوں گے لہذا اب ان پر طوافِ وداع کئے بغیر چلے جانے کے سبب دم لازم ہوگا۔ پھر مدینہ پاک یا اگر طائف سے واپس آتے ہیں تو یقیناً عمرہ کا احرام باندھ کر آنا ہوگا کیونکہ مدینہ پاک اور طائف دونوں میقات سے باہر ہیں۔پھر عمرہ کرنے کے بعد طوافِ وداع کی نیت سے ایک طواف کرلیتے ہیں تو جو دم جو پہلے لازم ہوا وہ تو ساقط ہو جائے گا لیکن طوافِ وداع کئے بغیر مکہ سے چلے جانے کا گناہ بہرحال رہے گا اس سے توبہ بھی کرنی ہوگی۔
*ان تمام باتوں کا خیال رکھیں اور قصداً ایسا گناہ کرنے سے گریز کریں۔*
❤️
👍
🕋
💎
💚
🙏
🤍
25