Mufti Waseem Madani
June 12, 2025 at 05:19 PM
*ڈاکٹر حضرات نے میری آنکھ کا آپریشن طے کردیا* ۔ جس وقت میں درجہ رابعہ میں تھا ،میری دائیں سائیڈ کی آنکھ بند ہوگئی ،تکلف کے ساتھ کھولنے پر بھی نہیں کھلتی تھی ،اور اسی دوران آنکھ پر سخت پھوڑا بھی نکل آیا کہ اب درد شدید ہوتا تھا ۔چند ڈاکٹرز کو دلھایا تو سب نے متفقہ طور پر کہا کہ سوائے آپریشن کے کوئی حل نہیں ۔میری و میرے بھائی کی مکمل کوشش تھی کہ آنکھ کے آپریشن سے بچا جائے ۔میرا بھائی پاک فوج میں تھا تو اس نے پاک فوج کے اعلی و اسپیشلسٹ ڈاکٹر کو چیک اپ کرایا کہ شاید آپریشن سے نجات ملے لیکن انہوں نے بھی کہا کہ سوائے آپریشن کے کوئی آپشن نہیں ۔خیر مجھے آپریشن کا وقت و تاریخ بتادی گئی جس میں غالبا سات کہ آٹھ دن تھے کہ فلاں دن فلاں ڈاکٹر آپریشن کریں گے ،اس سے قبل وہ مصروف ہیں ۔میں چونکہ کمسن تھا تو گبھرایا ہوا تھا کہ اسی اثناء میں اپنے پیرو مرشد مولانا الیاس عطار قادری صاحب کی بارگاہ میں حاضر ہو کر سارا دکھڑا سنایا ۔پیر صاحب نے نیچے درج کردہ قرآنی آیت کو ہر نماز کے بعد آنکھوں پر پانچوں اگلیوں کے پورے رکھ تین دفعہ پڑھ کر ان پوروں پر دم کرکے انہیں آنکھوں پر ملنے کا وظیفہ ارشاد فرمایا ۔تین سے چار دن میں بے حد افاقہ ہوا کہ آدھی آنکھ کھلنا شروع ہوگئی ۔اور سات کہ آٹھ دن بعد آنکھ مکمل طور پر ٹھیک ہوگئی اور جب ڈاکٹر کے پاس حاضر ہوا تو وہ یقین کرنے سے قاصر تھا ۔اس کا کہنا تھا کہ یہ ناممکن ہے ۔میرے سالہا سال کے ڈاکٹری تجربہ میں اس مرض سے شفا بغیر آپریشن کے ممکن ہی نہیں ۔خیر اسے سارا یہ ماجرا سنایا ۔وہ امیر اہل سنت کے عطاکردہ اس وظیفہ سے بے حد متاثر ہوا ۔اگر آپ کو بھی آنکھ کا کوئی ایشو ہے تو وظیفہ پر عمل کیجیے ۔یہ قرآنی الفاظ ہیں اور قرآن شفا ہے ۔ مفتی محمد اظہر مدنی
Image from Mufti Waseem Madani: *ڈاکٹر حضرات نے میری آنکھ کا آپریشن طے کردیا* ۔  جس وقت میں درجہ رابعہ...
❤️ 👍 🌹 😂 🤲 💓 💚 💝 😢 62

Comments