Mufti Waseem Madani
June 13, 2025 at 05:42 PM
*جامِ کوثر سے محرومی کا سبب ۔۔۔*
حضرت سیدنا امام ابو عبداللہ محمد بن احمد بن ابوبکر قرطبی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ رقمطراز ہیں:
حوض کوثر کے چاروں کونوں پر خلفاء اربعہ (سیدنا ابو بکر و سیدنا عمر و سیدنا عثمان و سیدنا علی رضی اللہ عنہم) ہونگے ۔ جس نے ان میں سے کسی ایک سے بھی بغض رکھا دوسرا اسے (جامِ کوثر) نہیں پلائے گا ۔
[تفسیر قرطبی، 10/525، ضیاء القرآن پبلی کیشنز ]
صاحب تفسیر نبوی حضرت مولانا محمد نبی بخش حلوائی قدس سرہ العزیز نے بھی اپنی کتاب شفاء القلوب میں اس روایت کو قدرے تفصیل سے نقل فرمایا ہے ۔
الله کریم ہمیں ہمیشہ صحابہ و اہلبیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کا با ادب رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
امین بجاہ النبی الامین ﷺ
ء13/06/2022
✍️ منیر اشرفی غفرالله تعالٰی له ولوالدیه
❤️
🤲
👍
🙏
❤
🌹
💚
💞
💯
😢
44