Mufti Waseem Madani
June 19, 2025 at 07:23 AM
*عمر اور رزق میں اضافے کا نسخہ*
حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: مَنْ اَحَبَّ اَنْ یُّبْسَطَ لَہٗ فِیْ رِزْقِه وَیُنْسَاَ لَه فِیْ اَثَرِہٖ فَلْیَصِلْ رَحِمَه۔
(مشکوۃ باب البر والصلة)
مفہوم: جس شخص کو یہ اچھا لگے کہ اس کی روزی میں فراخی اور اس کی عمر میں درازی ہو تو اس کو چاہئے کہ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک کرے۔
یعنی رزق میں زیادتی اور عمر کی درازی کے چند اسباب ہیں اُن میں سے ایک سبب یہ ہے کہ آدمی اپنے رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی اور نیک سلوک کرتا رہے تو اس عملِ خیر کی برکت سے ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی روزی میں فراخی و فراوانی ہوجائے گی اور اس کی عمر بھی بڑھ جائے گی۔
❤️
👍
💎
💚
🖤
16