Mufti Waseem Madani
June 19, 2025 at 05:00 PM
`🌹دیدارِ مصطفیٰ ﷺ کا وظیفہ 🌹` بعض اکابر - رحمه اللّٰه تعالیٰ کے حوالے سے آتا ہے کہ *(طالب دیدار مصطفیٰ ﷺ )* جب نماز مغرب مکمل کرلے، `تو دو دو رکعتیں نفل پڑھتا جائے ، ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سات سات مرتبہ سورۃ الاخلاص پڑھے۔ پھر سلام پھیر کر سجدے میں جائے اور سات بار سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ، نیز سات بار مندرجہ ذیل درود و سلام پڑھے :` *اللَّهُمَّ صَلَّ عَلٰى النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ وَسَلِّمُ* . پھر سات بار : يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ يَا رَحْمَنُ يَا رَحِيمُ پڑھے۔ ہر دو رکعتوں میں یہی عمل کرتا رہے حتی کہ وقت عشاء داخل ہو جائے ، اب نماز عشا ادا کرئے، اس کے بعد پھر (1000) ہزار بار یہ درود بھیجے : *صَلَّ اللَّهُ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ* . `دائیں کروٹ لیٹ کر یہ درود پڑھتا پڑھتا سو جائے ، یقینا اس کی قسمت بیدار ہوگی اور اسے دیدار مصطفیٰ ﷺ کی نعمت نصیب ہوگی ۔ یہ بھی ۔ الحمد لله - مجرب و آزمودہ ہے ۔`
❤️ 👍 🫀 💚 😢 😭 23

Comments