Mufti Waseem Madani
June 20, 2025 at 06:34 AM
*مدینے کی صبح!* ایک ایسا لمحہ جہاں وقت ٹھہر سا جاتا ہے، ہلکی ٹھنڈی ہوا رحمت کے پیام لئے چل رہی ہے٬ ہوا میں نعتوں کی خاموش بازگشت، اور فضاؤں میں درود کی مہک بسی ہوتی ہے۔ سبز گنبد پر پڑتی نرم طلائی سنہری کرنیں عرش کے نور سے ہم آہنگ ہو کر منظر کو جنت کا عکس بنا رہی ہیں۔ جیسے آسمان سے رحمت کے دریچے کھل گئے ہوں۔ ہوائیں نرمی سے گنبدِ خضریٰ کو چھو کر گزر رہی ہیں، جیسے عقیدت کا پیغام دے رہی ہوں۔ فضا میں الوہی سکون، ہر ذرہ وجد میں، اور ہر دل درود و سلام کی لَے میں ڈوبا ہواـ گویا کہ کی دھڑکنیں اس مقدس لمحے میں تھم سی گئی ہوں اسی نورانی ساعت میں، عشاقِ مصطفی ﷺ دلوں میں عشقِ رسالت کی شمعیں جلائے، دیوانہ وار، سر جھکائے، ۔ ہر قدم عقیدت کی گواہی دے رہا ہے، ہر نگاہ عشق میں بھیگی ہوئی ہے، ہر لب پر درود کے نغمے مچل رہے ہیں۔ یہ خاکسار مسافر، جو رہگزرِ مدینہ کے ذرے کو اپنی پیشانی کا تاج بنانے کو بےقرار ہیں، آج اپنے مقدر پر نازاں ہے کہ اسے دربارِ مصطفی ﷺ میں سلام کی سعادت میسر آ رہی ہے! دل میں ایک تمنا ہے کہ وقت یہی رک جائے! نگاہیں سبز گنبد پر ٹھہر جائیں، زبان ہمیشہ حضور ﷺ کے حضور درود پڑھتی رہے، اور دل اسی عقیدت میں در مصطفی ﷺکے سامنے سجدہ ریز ہو جائے!!! *ایسے جلوے پر کروں میں لاکھ حوروں کو نثار* *کیا غرض کیوں جاؤں جنت کو مدینہ چھوڑ کر*
Image from Mufti Waseem Madani: *مدینے کی صبح!*   ایک ایسا لمحہ جہاں وقت ٹھہر سا جاتا ہے، ہلکی ٹھنڈی ہ...
❤️ 😭 🤲 😢 🙏 🥹 🫀 33

Comments