Mufti Waseem Madani
June 20, 2025 at 03:49 PM
*« جامِ کوثر دیں لبِ اقدس لگا کر دیں »* `عساني ألقاك عِند الحوض مبتسماً` `‏وأوافي كفك البيضاء بالقُبل` عنقریب میں آپ سے حوضِ کوثر پر مسکراتے ہوئے ملوں گا اور *آپ کی روشن مبارک ہتھیلی کا بوسوں سے سامنا کروں گا* فرطِ عقیدت سے مر نہ جائیں جب وہ ید الله والے ہاتھوں سے جامِ کوثر پلائیں گے تمنائے دلِ اشرف بس اتنی ہے سرِ کوثر جب آقا جامِ کوثر دیں لبِ اقدس لگا کر دیں *ظاہر ہے جب وہ جامِ کوثر دیں گے تو اپنا امتی بنا کر دیں گے اور جب ان امتی ہوں گا تو ہو میرا نام بھی لیں گے* اور جب نامِ سیاہ کار میرے سرکار لیں گے تو حشر میں کیسے سنبھالوں گا میں اپنے آپ کو آ میرے عطار آ وہ جب وہاں فرمائیں گے *محبوبِ ربِ اکبر مُحِبِ امتِ خیر البشر جب اپنا امتی فرمائیں گے اور لبِ اطہر سے جامِ کوثر میٹھا فرما کر دیں گے* تو وہ معراجِ مومن ہوگی دنیا کی صعوبتوں , قبر کی سختیوں کی تھکان وہ جام پی کر اتر جائے گی `صدیوں کی تھکاوٹ و کڑواہٹ و اکتاہٹ اُس ایک کام سے ختم ہو جائے گی` صرف اُن سے محبت کریں جن پہ جان نثار کرنا عبادت ہے جن کی ایک جھلک دیکھنے کی تمنا میں راتوں کو رونا عبادت ہے جن کی مبارک آواز کانوں میں پڑتے ہیں رحمت و راحت و قرار کی لہریں قلب و روح میں اتر جائیں گی اللھم صل و سلم و بارک علیٰ سیدنا و مولانا محمد کما تحب و ترضی لہ ✍️ #سید_مہتاب_عالم
Image from Mufti Waseem Madani: *« جامِ کوثر دیں لبِ اقدس لگا کر دیں »*    `عساني ألقاك عِند الحوض مبت...
❤️ 😭 🌸 👍 🤲 🫀 16

Comments