پاسبان ملتان نیوز چینل
June 15, 2025 at 10:48 PM
💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
*🌹بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹*
*🌸اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه🌸*
آج ملتان میں نمازِ فجر کا آخری وقت 5بجکر 10منٹ ہے
🇵🇰 *آج کا پاسبان ملتان کیلنڈر* 🌤
🔖 *19 ذوالحجہ 1446ھ* 💎
🔖 *16 جون 2025ء* 💎
🔖 *02 ھاڑ 2082ب* 💎
🌄 *بروز سوموار Monday* 🌄
🔥 *قیامت کی ہولناکیاں!*
🔹 *حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ، انھوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ قیامت کے روز لوگ ننگے پاؤں ، بے لباس ، بے ختنہ اٹھائے جائیں گے ۔‘‘ میں نے عرض کی : اللہ کے رسول ! عورتیں اور مرد اکٹھے ، وہ ایک دوسرے کی طرف دیکھیں گے ۔ فرمایا :’’ عائشہ ! (اس دن کی ہولناکیوں کا) معاملہ اس سے زیادہ سخت ہو گا کہ کوئی ایک دوسرے کی طرف دیکھے ۔‘‘*🔹
📗«صحیح مسلم -7198»~
*Pasban Multan*
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
*"ہم والدین ہیں یا صرف دنیا کے تماشائی؟"*
کبھی ایک وقت تھا جب مائیں شیر دل مجاہدوں کو جنم دیا کرتی تھیں، جب باپ اپنے بیٹوں کو رات کی تنہائیوں میں تہجد کے لیے جگایا کرتے تھے، جب گھروں میں بچوں کے دلوں میں قرآن بستا تھا، اور آنکھوں میں اقصیٰ کی آزادی کے خواب ہوتے تھے۔
لیکن آج؟
آج کے والدین نہ باپ رہے، نہ ماں۔
ماں موبائل میں مصروف، اور باپ دنیا کے دھندوں میں گم۔
جنہوں نے اپنی اولاد کو اللہ کے دین کا سپاہی بنانا تھا، وہ انہیں فیشن، فٹبال، اور فُل پیکیج تفریح کا غلام بنا رہے ہیں۔
نہ بچوں کو سیرتِ رسولﷺ سے آشنا کیا، نہ جہاد کے جذبے سے۔
نہ مسجد کی راہ دکھائی، نہ قرآن کا مفہوم سمجھایا۔
نہ ان کے دل میں امت کے درد کا بیج بویا، نہ مظلوموں کی فریاد سننے کی تربیت دی۔
آج کے والدین نے اپنی اولاد کو صرف "اچھا کیریئر" دیا، "اچھا لباس" دیا، "اچھی لائف" دی — مگر اللہ سے رشتہ؟ وہ تو شاید خود بھی بھول چکے۔
سوال یہ ہے:
کیا ہم صرف بچے پیدا کرنے کے لیے والدین بنے ہیں؟
کیا ہماری نسلیں صرف "سی وی" بہتر کرنے کے لیے پیدا کی گئیں؟
کیا ہم قیامت کے دن اللہ کو یہ جواب دیں گے کہ:
"یا اللہ، ہم نے اپنے بچوں کو جنت کا راستہ نہ دکھایا، کیونکہ ہم بہت مصروف تھے۔"
شرم آنی چاہیے ہمیں!
ہمیں شرم آنی چاہیے کہ ہمارے گھروں میں بچوں کے دل اقصیٰ کے بجائے ایونجرز سے بھرے ہیں۔
ہمیں افسوس ہونا چاہیے کہ ہم نے اپنے بچوں کے کانوں میں اذان کے بجائے کارٹون بھرا ہے۔
ہم نے ان کے ہاتھوں میں تسبیح کے بجائے ٹیب تھمائے ہیں، اور اب روتے ہیں کہ نسل بگڑ گئی؟
سچ تو یہ ہے کہ آج کا مسلمان والدین ہونے کے حق سے غافل ہو چکا ہے۔
جس ذمہ داری کو اللہ نے "امانت" کہا، ہم نے اسے "آزادی" سمجھا۔
اب بھی وقت ہے۔
جاگ جائیں، اپنے بچوں کو بچا لیں۔
ورنہ یاد رکھیے:
کل وہ ہمیں نہیں، ہماری لاپرواہی کو کوسیں گے!
اور اللہ کے ہاں ہمارا گریبان پکڑیں گے۔
تحریر کو صدقہ جاریہ اور اللہ کی رضا کی نیت سے اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کیجئے ہو سکتا ہے آپ کی تھوڑی سی محنت یا کوشش کسی کی زندگی بدلنے کا ذریعہ بن جائے
پاسبان ملتان
https://whatsapp.com/channel/0029VaQ0ORx0LKZM4hXJgC0j
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙
❤️
3