پاسبان ملتان نیوز چینل
June 17, 2025 at 11:09 PM
💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
*🌹بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹*
*🌸اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُه🌸*
*آج ملتان میں نمازِ فجر کا آخری وقت 5بجکر 10منٹ ہے*
🇵🇰 *آج کا پاسبان ملتان کیلنڈر* 🌤
🔖 *21 ذوالحجہ 1446ھ* 💎
🔖 *18 جون 2025ء* 💎
🔖 *04 ھاڑ 2082ب* 💎
🌄 *بروز بدھ Wednesday* 🌄
🌺 *اللہ سے حسن ظن !*
🔹 *حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انھوں نے کہا : میں نے رسول اللہ ﷺ کو آپ کی وفات سے تین دن پہلے یہ فرماتے ہوئے سنا :’’ تم میں سے ہر شخص کو اسی حالت میں موت آئے کہ وہ اللہ کے متعلق حسن ظن رکھتا ہو ۔‘‘*🔹
📗«صحیح مسلم -7229»~
*Pasban Multan*
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
*مہمان نوازی* جناب ابراھیم علیہ السلام کی خاص سنت ہے۔ بلکہ آپ مہمان کو تلاش کیے کرتے تھے تاکہ اسکے ساتھ کھانا کھائیں۔
📍 *میزبانی کے اصول*
🪴مہمانوں کو الله کی رحمت سمجھیں
🪴آپکا مہمان نواز ہونا آپ کے اچھے ہونے کی علامت ہے کہ آپ فطرتاً اچھے ہیں
🪴اس میں سختی والی بات نہیں ہے بلکہ انکی خدمت کریں اپنی توفیق کے مطابق۔
🪴تنگی محسوس نہ کریں اگرچہ ذیادہ مہمان ہوں۔
🪴مہمان اگر بار بار بھی آتے رہیں تو بھی خوش دلی کے ساتھ انکو قبول کریں سنت کی نیت سے،
🪴یہ سخاوت اپکی بخشش کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
🪴اپنے اندر بانٹنے کا جذبہ رکھیں۔
🪴کوئی قریبی ہو یا دور سے، دل صاف رکھتے ہیں اچھی میزبانی کریں۔
🪴ذہن میں یہ نہ رکھیں کہ یہ بھی ہماری خدمت کرے گا۔ بلکہ جو آپ کی کم خدمت کرے اسکی بھی باقیوں کی طرح مہزبانی کریں۔ کیونکہ ہم نے سنت کو دیکھنا ہے۔ حدیث پاک ہے کہ آدمی جب اللہ پاک کی رِضا کے لئے اپنے بھائی کی مہمان نوازی کرتا ہے اور اس کی کوئی جزا اور شکریہ نہیں چاہتا تو اللہ پاک اس کے گھر میں دس فرشتوں کو بھیج دیتا ہے جو پورےایک سال تک اللہ پاک کی تسبیح و تہلیل اورتکبیر پڑھتے ہیں
🪴حکیمُ الاُمّت مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:مہمان (Guest) کا احترام (اکرام)یہ ہے کہ اسے خَنْدَہ پیشانی (یعنی مُسکراتے چہرے)سے ملے، اس کے لئے کھانے اور دوسری خدمات کا انتظام کرے حتَّی الاِمکان(یعنی جہاں تک ہوسکے) اپنے ہاتھ سے اس کی خدمت کرے۔ علّامہ ابنِ بَطّال رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: مہمان کے اِکرام میں سے یہ بھی ہے کہ تم اس کے ساتھ کھاؤ اور اسے اکیلے کِھلا کر وَحْشت میں مبتلا نہ کرو۔ نیز تمہارے پاس جو بہترین چیز ہو اس سے مہمان کی ضِیافت (مہمانی )کرو۔
*پاسبان ملتان*
https://whatsapp.com/channel/0029VaQ0ORx0LKZM4hXJgC0j
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙
❤️
👍
5