پاسبان ملتان نیوز چینل
June 19, 2025 at 02:14 AM
*یہ ڈبل روٹی خراب کیوں نہیں ہوتی..* اس کے متعلق پڑھیے معلومات . ؟ شہروں میں صبح کا ناشتہ عام طور پر بریڈ (ڈبل روٹی) کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ یہ ڈبل روٹی کئی دن ریفریجریٹر سے باہر رہ کر بھی خراب کیوں نہیں ہوتی.. ؟ ایک دن تجربہ کیجئے: تین بریڈ (ڈبل روٹی) لیں: دو بازار سے لائیں، ایک مشہور کمپنی کی، دوسری محلے کی بیکری سے، اور تیسری خود اپنے گھر میں بغیر کسی مصنوعی کیمیکل کے بنائیں۔ پھر تینوں کو ریفریجریٹر سے باہر کچن ٹیبل پر رکھ دیں اور مشاہدہ کریں۔ سب سے پہلے گھر میں بنائی ہوئی خراب ہو جائے گی اپنے فطری طے شدہ وقت پر، پھر محلے کی بیکری والی جس میں چند مصنوعی کیمکل ہیں، اور آخر میں مشہور کمپنی کی ڈبل روٹی ہفتہ دس دن بھی تازہ نظر آئے گی...! آخر کیوں؟ 🤔 وجہ یہ ہے کہ مشہور کمپنی کی ڈبل روٹی میں بہت سے اضافی، مصنوعی کیمیکل ملائے جاتے ہیں، مثلاً پروپیونیٹس، سوربک ایسڈ، بینزوئٹس، اسکوربک ایسڈ، ہائی فروکٹوز کارن سیرپ، مصنوعی رنگ، مونوسوڈیم گلوٹامیٹ، ایملسیفائرز، اور پام آئل.. وغیرہ وغیرہ۔ یہ مصنوعی کیمیکلز ڈبل روٹی کی شیلف لائف بڑھاتے ہیں، فنگس اور بیکٹیریا کو روکتے ہیں، ذائقہ اور رنگ میں اضافہ کرتے ہیں، اور ڈو کو دیر تک مضبوط رکھتے ہیں۔ لیکن ان کیمیکلز کے نقصانات بھی بہت ہیں۔ مختلف مصنوعی کیمیکلز کا استعمال ہماری صحت پر برا اثر ڈال سکتا ہے، جیسے الرجیز اور حساسیت، ہاضمے کی خرابی، قبض، موٹاپا، دل کی بیماریوں کا خطرہ، اور کینسر کا خطرہ۔ میری دردمندانہ گزارش ہے! جو کچھ ہم غذا سمجھ کر کھا رہے ہیں، چند منٹ نکال کر ان کے اجزاء پر تحقیق کریں پھر فیصلہ کریں کہ کیا یہ مصنوعی کیمیکل سے تیار کردہ پروسس فوڈ صحت کے لئے محفوظ ہے.. ؟ آئیے! اپنی اور اپنے بچوں کی صحت کے بارے میں ذمہ داری سے فیصلے کریں۔ آنکھیں بند کر کے نہیں، خوب غور و فکر کے بعد کیونکہ "ہم جو کھاتے ہیں، وہی بن جاتے ہیں۔" *پاسبان ملتان* https://whatsapp.com/channel/0029VaQ0ORx0LKZM4hXJgC0j
👍 ❤️ 🙏 16

Comments