
الکمال نشریات 💐
June 16, 2025 at 07:17 AM
🔴ایرانی مزائیلز نے اسرائیلی دفاع نظام کو شکست دی ہے ، تل ابیب اور حیفا میں نقصانات کی اسرائیل توقع نہیں کر رہا تھا : امریکی میڈیا
امریکی میڈیا میں تل ابیب اور حیفا پر ایران کے برستے مزائیلز اور آئرن ڈوم کا ان کو روکنے میں ناکام ہونے کو موضوع بحث بنایا جارہا ہے ، اسرائیل سے فاکس نیوز کےلئے رپورٹنگ کرنے والی سیتھیا والٹ کے مطابق اسرائیل میں انفراسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچا ہے اور اب اسرائیلی شہری خود کو پہلے جتنا محفوظ تصور نہیں کر رہے ، فاکس رپورٹر کے مطابق " آئرن ڈوم پر غیر متزلزل یقین اگرچہ ٹوٹا نہیں ہے لکن ایرانی مزائلز نے اس میں دراڑیں ضرور ڈال دی ہیں "
ایران نے تل ابیبب اور حیفا سمیت متعدد شہروں کو مسلسل نشانے پر رکھا ہوا ہے ، پاسداران انقلاب کے آفیشلز کے مطابق اسرائیل کا دفاع نظام ان کو نہیں روک سکتا اور ابھی بہت کچھ آنا باقی ہے
امریکی ذرائع کے مطابق اگرچہ اسرائیلی حکام نے ہونے والی تباہی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا لکن وہ دفاعی نظام کی ناکامی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
نقل شدہ