الکمال نشریات 💐
الکمال نشریات 💐
June 17, 2025 at 05:18 PM
#قبلہ_اول_مسجد_اقصی پانچ دن سے نمازیوں کےلئے بند ہے: پانچ دن بیت گئے، جی ہاں، پانچ دن! نہ سجدوں کی خوشبو، نہ آنکھوں سے ٹپکتے اشکوں کی وہ دعا جو اقصیٰ کے فرش سے اٹھ کر عرش تک جاتی تھی۔ پانچ دن سے اقصیٰ کا دروازہ بند ہے... اور عالم اسلام کی روح پر ایک زخم کھلا ہے، جو ہر لمحہ رس رہا ہے۔ مسجد اقصیٰ... وہ مقدس محراب جہاں انبیاء نے سجدے کیے، جہاں جبریل نے قدم رکھے، جہاں محمد ﷺ کا قدم چمکا، جہاں شبِ معراج کی عظمت ٹھہری۔ آج وہی اقصیٰ تنہا ہے، ویران ہے، زخمی ہے۔ اس کے آنگن میں قدموں کی آہٹیں نہیں، در و دیوار پر اذان کی لرزتی آواز نہیں، محراب میں قیام کرنے والا کوئی دل نہیں... بس خموشی ہے اور وہ خموشی جو فریاد بن کر فضا کو چیر رہی ہے۔ ظالموں نے پھر وہی پرانا پردہ ڈال دیا: "الوضع الأمني"، یعنی "سیکیورٹی کا بہانہ" کیا ایک معصوم بچے کی ہتھیلی میں تھما ہوا قرآن خطرہ ہے؟ کیا ایک بوڑھی ماں کی آنکھ سے بہنے والا آنسو کوئی بم ہے؟ کیا وہ نوجوان جو سجدے میں گر کر "یا رب افتح لنا أبواب رحمتك" کی التجا کرتا ہے، امن کے لیے خطرہ ہے؟ نہیں! خطرہ انہیں اذان سے ہے، جو صدیوں سے طغیان کے ایوانوں کو لرزاتی آئی ہے۔ خطرہ انہیں اس سجدے سے ہے جو بندگی کی معراج ہے۔ خطرہ اقصیٰ کے پتھروں سے نہیں، اقصیٰ کی یاد سے ہے، جو ہر مؤمن کے دل میں زندہ ہے۔ پانچ دن...! اقصیٰ کے دروازے بند ہیں، لیکن عشق کے دروازے کھلے ہیں۔ سجدے موقوف ہیں، لیکن دلوں کے اندر ایک مسلسل قیام، ایک خاموش رکوع، اور ایک سوز و گداز بھرا سجدہ جاری ہے۔ اقصیٰ میں ہو سکتا ہے باجماعت نماز نہ ہو رہی ہو، مگر لاکھوں مؤمنوں کی سانسیں، ان کی دعائیں، ان کے آنسو... سب اذان بن چکے ہیں۔ اے اقصیٰ! تیری راہیں سنّاٹی کی چادر اوڑھے سو رہی ہیں، تیری محرابیں شب کی خاموشی میں اشک بہا رہی ہیں، تیری دیواروں پر چپکی ہوئیں دعائیں، اب آسمان چیرنے کو بےتاب ہیں۔ لیکن سن لے اے جابر! ہماری خاموشی کمزوری نہیں، ہمارا صبر بزدلی نہیں، ہماری پکار، آنے والی روشنی کی نوید ہے۔ ہمیں یقین ہے... کہ قید کے بعد آزادی مقدر ہے، کہ ظلم کی رات جتنی بھی لمبی ہو، صبح ضرور طلوع ہوتی ہے۔ "وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ" یقیناً، اللہ ضرور مدد کرتا ہے اُن کی، جو اُس کی مدد کرتے ہیں۔ اقصیٰ تنہا نہیں، اقصیٰ مظلوم ضرور ہے، مگر خاموش نہیں، اس کی خاموشی آسمانوں میں گونج رہی ہے، اور یہ گونج ایک دن، بیداری کا طوفان بن کر اُٹھے گی۔ سنو! اقصیٰ پکار رہا ہے... پانچ دنوں کی خاموشی چیخ میں بدل رہی ہے... کیا تم سنتے ہو؟ کیا تم جاگے ہو؟ کیا تم اُٹھو گے؟ محمد احمد صارم #احوال_امت_مسلمہ #مظلوم_فلسطینی_مسلمان #عالمی_صہیونی_دہشتگرد #امت_مسلمہ_کا_قاتل_امریکہ_واسرائیل

Comments