
الکمال نشریات 💐
June 20, 2025 at 02:32 AM
🚨 محمد یوسف الزعانین
ایک سادہ سا خوبرو نوجوان، جو شمالی غزہ کے بیت حانون سے تعلق رکھتا تھا۔ سات بہنوں کا اکلوتا بھائی، ماں کا سہارا، گھر کا چراغ۔ وہ نہ کسی جنگ کا سپاہی تھا، نہ کسی محاذ کا جنگجو۔ صرف ایک تھیلا آٹا لینے نکلا تھا تاکہ گھر کی چولہا ٹھنڈا نہ ہو، بہنوں کے لیے روٹی بن سکے، ماں کا دل خوش ہو جائے۔
مگر راستے میں اسے صہیونی دجالی فوج کی گولیوں نے گھیر لیا، ظالم صہیونی فوج نے اس کی پیٹھ کو نشانہ بنایا اور وہ زندگی کی دہلیز سے اچانک شہادت کی وادی میں اتر گیا۔
وہ جو رزق کا سامان لینے گیا تھا، اب خود اپنے کفن کا سامان بن گیا۔ زندہ گیا تھا، مگر لوٹا تو تابوت میں لپٹا ہوا۔
اب پیچھے صرف آہیں ہیں، سسکیاں ہیں، اور ٹوٹا ہوا وہ گھر ہے جس کی دیواریں محمد کے قدموں کی آہٹ کو ترس رہی ہیں۔ وہ ماں جو دروازے سے نظریں نہیں ہٹاتی، شاید کوئی معجزہ ہو جائے، شاید محمد کی آواز پھر سنائی دے۔
سات بہنیں خاموشی میں اس کے نام کی دعائیں کرتی ہیں، وہ بہنیں جن کا واحد سہارا، ان کی دنیا کا مرکز، اب صرف ایک یاد بن چکا ہے۔
محمد تو چلا گیا... لیکن اس کی جدائی نے پوری زندگی کو گویا ملبہ بنا دیا، ایسا ملبہ جس کے نیچے ایک ماں کا دل اور سات بہنوں کی امیدیں دفن ہو چکی ہیں۔
محمد احمد صارم
#احوال_امت_مسلمہ
#مظلوم_فلسطینی_مسلمان
#عالمی_صہیونی_دہشتگرد
#امت_مسلمہ_کا_قاتل_امریکہ_واسرائیل
😢
💔
3