Muhammad Ali Madani
Muhammad Ali Madani
June 14, 2025 at 02:50 PM
🌹 *میرے آقا ﷺ مسکرائے تھے* 🌹 🔹 *حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ* نے ایک بار ایک مقام پر پہنچ کر پانی منگوایا اور وضو کیا، پھر یکایک مسکرانے اور رفقا سے فرمانے لگے: جانتے ہو *میں کیوں مسکرایا؟* پھر خود ہی اس سوال کا جواب دیتے ہوئے فرمایا: "میں نے دیکھا *سرکار نامدار صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے وضو فرمایا* تھا "۔ اور *بعد فراغت مسکرائے تھے* اور صحابہ کرام علیہم الرضوان سے فرمایا تھا : جانتے ہو *میں کیوں مسکرایا* ؟ پھر مصطفے صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے *خود ہی فرمایا:* "جب آدمی وضو کرتا ہے تو چہرہ دھونے سے چہرے کے اور ہاتھ دھونے سے ہاتھوں کے اور سر کا مسح کرنے سے سر کے اور پاؤں دھونے سے پاؤں کے گناہ جھڑ جاتے ہیں "۔ (مسند امام احمد بن حنبل، حدیث 415) (رسالہ وضو کا طریقہ، صفحہ 1، 2) *وضو کر کے خنداں ھوئے شاہِ عثماں* *کہا: کیوں تبسم بھلا کر رھا ھوں؟* *جوابِ سوالِ مخاطب دیا پھر* *کسی کی ادا کو ادا کر رھا ھوں*
❤️ 👍 ♥️ 🇸🇩 💐 💗 💞 🥰 🩵 38

Comments