Muhammad Ali Madani
Muhammad Ali Madani
June 15, 2025 at 05:18 AM
*دو جہاں میں خادمِ آلِ رسولُ اللہ کر* *حضرتِ آلِ رسول مُقْتَدا کے واسِطے* (رحمۃ اللہ تعالی علیہ) اس شعر میں سلسلہ ٔ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ کے سینتیسویں (37) شیخِ طریقت یعنی حضرتِ سَیِّد آلِ رسول رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے وسیلے سے دُعا کی گئی ہے۔ ان کے مختصر حالاتِ زندگی ملاحظہ ہوں: *حضرتِ سیِّدُنا آلِ رسول مارہروی علیہ رحمۃ اللہ الباری* حضرتِ شاہ آلِ رسول مارِہروی علیہ رحمۃ اللہ الباری تیرھویں صدی ہجری کے اَکابر اولیائے کرام میں سے تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی ولادتِ باسعادت رجب المرجب 1209 ہجری میں ہوئی اور والد ماجد حضرت شاہ آلِ بَرَکات رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی آغوشِ شفقت و محبت میں تربیت اور نشوونما پائی۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کو اپنے بڑے چچا حضرت اچھے میاں رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے اجازت و خلافت حاصل تھی۔ والد ماجد نے بھی اجازت مرحمت فرمائی تھی، مگر مرید اچھے میاں رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے سلسلہ میں فرماتے تھے ۔ 18 ذوالحجۃ الحرام 1296 ہجری کو وصال شریف ہوا۔ وقتِ رِحلت لوگوں نے استدعا کی کہ *حضور! کچھ وصیت فرما دیجئے۔*
Image from Muhammad Ali Madani: *دو جہاں میں خادمِ آلِ رسولُ اللہ کر* *حضرتِ آلِ رسول مُقْتَدا کے وا...
❤️ 👍 💐 💗 🤲 🩵 🫶 21

Comments