
Muhammad Ali Madani
June 15, 2025 at 10:24 AM
*حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ*
*حضور جان عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم* نے ارشاد فرمایا:
اگر میری دس بیٹیاں بھی ہوتیں، تو میں ایک کے بعد دوسری سے تمہارا نکاح کردیتا، کیونکہ *میں تم سے راضی ہوں۔*
(معجم اوسط، حدیث:6116)
نبیِّ *رحمت صلَّی اللہُ تعالٰی علیہِ واٰلہٖ وسَلَّم کے یہ اعزازی اور رضامندی کے کَلِمات* مسلمانوں کے اس عظیم خیر خواہ، ہمدرد اور غم گُسار ہستی کے لئے ہیں، جسے خلیفۂ ثالث (یعنی تیسرے خلیفہ) امیرالمؤمنین *حضرت سیّدُنا عثمانِ غنی رضیَ اللہُ تعالٰی عنہ* کے نام سے جانا جاتا ہے۔
آپ رضی اللہ عنہ کی مبارک سیرت کی متعدد پہلو نمایاں حیثیت رکھتے ہیں، جن میں سخاوت، حیاء، پاکدامنی و عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وغیرہ اوصاف نمایاں ھیں.
18 ذوالحجۃ الحرام آپ رضی اللہ عنہ کا یومِ شہادت ھے، کم از کم 1 بار سورت یسین شریف پڑھ کر ایصالِ ثواب کیجیے.
❤️
👍
❤
💐
💕
💗
💞
😂
🤲
28