
آل انڈیا نیوز اردو
June 12, 2025 at 09:48 AM
گجرات :احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ کریش، 242 مسافروں کی زندگی خطرے میں
گجرات: اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 12جون 2025)
اگجرات کے احمد آباد میں ایئر انڈیا کی پرواز AI171، جو لندن جا رہی تھی ٹیک آف کے فوراً بعد میگھانی نگر کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گئی۔ طیارے میں 242 مسافر اور عملہ سوار تھا حادثے کے بعد دھوئیں کے بادل اور دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف پھیل گیا۔
امدادی ٹیمیں فوری طور پر حادثے کی جگہ پر پہنچ گئیں، اور آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔ آس پاس کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایوی ایشن حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جانی و مالی نقصان کی تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔
واضح رہے دو پائیلٹ دس کرو ممبرز کی ابھی تک کوئی خبر نہیں مل سکی ہے
https://chat.whatsapp.com/EBPnIleczXdC4QRtNHuvV3
😢
1