
Khyber Pakhtunkhwa Police
June 17, 2025 at 01:36 PM
*محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل (PSP) کی امن کمیٹی ایبٹ آباد کے ساتھ اہم ملاقات*
ایبٹ آباد: محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ایبٹ آباد، عمر طفیل (PSP) نے آج ڈی پی او آفس میں امن کمیٹی ایبٹ آباد کے اراکین کے ساتھ ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔
اس اجلاس میں امن کمیٹی کے نمایاں اراکین جن میں ضلع کے معزز شہری، مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام، تاجر تنظیموں کے نمائندگان، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے سینئر صحافی، سول سوسائٹی کے اراکین اور دیگر معتبر طبقات زندگی کے نمائندگان شامل تھے، نے شرکت کی۔
ڈی پی او ایبٹ آباد نے تمام شرکاء کو محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ ایبٹ آباد پولیس عوام کے تعاون سے امن و امان کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔ انہوں نے مذہبی ہم آہنگی، باہمی رواداری، اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس میں شریک علمائے کرام اور کمیونٹی نمائندگان نے بھی اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں امن کا پیغام عام کریں گے اور کسی بھی قسم کا انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔
ڈی پی او ایبٹ آباد نے مزید کہا کہ محرم کے دوران پولیس کی طرف سے کنٹرول رومز، سی سی ٹی وی ، ڈرونز کی نگرانی، سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی، اور خصوصی گشت کے نظام کو مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ عزاداری کے جلوس و مجالس پرامن ماحول میں منعقد ہو سکیں۔
ایبٹ آباد پولیس تمام مکاتب فکر اور طبقات کے ساتھ مل کر محرم الحرام کے دوران امن و امان کے