Khyber Pakhtunkhwa Police
Khyber Pakhtunkhwa Police
June 18, 2025 at 12:47 PM
*کیپٹل سٹی پولیس پشاور* *پریس ریلیز مورخہ 18 جون 2025* *(سٹریٹ کرائم سمیت دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت مزید بہتر انداز میں اقدامات اٹھانے اور کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد)* پشاور( ) *ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد* کی سربراہی میں ملک سعد شہید پولیس لائن میں کرائم ریویو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر *ایس ایس پی انوسٹی گیشن نور جمال*، *ایس پی انوسٹی گیشن اسحاق خان*، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران نے شرکت کی، میٹنگ کے دوران سٹریٹ کرائم پر قابو پانے اور کمپئن کومزید کامیاب بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانے جیلوں سے رہا شدہ خطرناک عادی جرائم پیشہ، قبضہ مافیا، قمارباز، منشیات فروش، سماج دشمن عناصر، سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرمان، بدمعاش اور اسلحہ نمائش کرنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا، میٹنگ کے دوران ایس ایس پی آپریشنز نے زیر التوا مقدمات کی تفتیش اور انکوائریز کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے اور جلد از جلد نمٹانے کی بھی ہدایت کی، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم رونما ہونے کی صورت میں فوری ایف آئی آر کے اندراج کو ہر صورت یقینی بناکر ہی جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے ایف آئی آرز کے اندراج میں کسی قسم کی تاخیر اور کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا *ایس ایس پی آپر یشنز مسعود احمد* نے میٹنگ کے دوران سٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان سمیت جیلوں سے رہا شدہ عادی جرائم پیشہ اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی جامع حکمت عملی اپنانے کی سختی سے ہدایت کی، انہوں نے اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف مزید موثر کاروائیوں اور قبضہ گروپ، سود خوروں، انڈر پلے، جعل سازی اور جعلی دستاویزات کی بنا کر قیمتی اراضی اور پلاٹس پر قبضہ کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی بھی ہدایت کی، تاکہ شہریوں کو پرامن ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے، انہوں نے تمام داخلی وخارجی راستوں سمیت اہم اور حساس مقامات پر سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں کا انعقاد کرکے سخت چیکنگ کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ موبائل گشت، ابابیل سکواڈ کی گشت میں بھی اضافہ کرکے ڈبل سواری، کالے شیشوں والی گاڑیوں، اسلحہ نمائش سمیت سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بالا تعطل کارروائیاں کی جائیں، ایس ایس پی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ ناکہ بندیوں کے دوران مظلوم شہریوں کو بے جا تنگ نہ کیا جائے اور اپنی خدمات کو ایمانداری کیساتھ سرانجام دینے کی بھی ہدایت کی،
❤️ 1

Comments