
Khyber Pakhtunkhwa Police
June 18, 2025 at 05:37 PM
*کیپٹل سٹی پولیس پشاور*
*پریس ریلیز مورخہ 18 جون 2025*
*(سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کی زیر صدارت انجمن تبلیغ القران و سنت پشاور کے نمائیندہ وفد کیساتھ خصوصی میٹنگ)*
پشاور () محرم الحرام انتہائی عقیدت والا مہینہ ہے جو ہمیں صبر اور استقامت کا درس دیتا ہے مذہبی تنظیموں کی پشاور کے امن کیلئے پچھلے کئی برسوں سے جاری امن مشن قابل قدر ہے، حکومتی پالیسی کے مطابق شہر کے امن کیلئے عوام کی خواہشات کے مطابق پولیس افسران و اہلکار ایمانداری اور پوری جانفشانی کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں گے،محرم الحرام کا پر امن انعقاد اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے پشاور پولیس پہلے سے زیادہ پوری تیاری کیساتھ مستعد ہے، ہم سب مل کر امن کیلئے کام کرینگے، ان خیالات کا اظہار سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ کی قیادت میں آنے والا انجمن تبلیغ القران و سنت پشاور کے نمائندہ وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کیا
تفصیلات کے مطابق ملک سعد شہید پولیس لائن پشاورمیں سی سی پی او قاسم علی خان کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے انجمن تبلیغ القران و سنت پشاور کے نمائندہ وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ہے ملاقات کے دوران ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز مجیب الرحمان بھی موجود تھے، سی سی پی او نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی خوشحالی کے لئے امن کا قیام لازم و ملزوم قرار دیا،انہوں نے کہا کہ پشاور میں ایک دوسرے کے مذہب، مسلک اور عقائد کا احترام مذہبی تنظیموں کی پچھلے کئی سالوں سے جاری محنت کا نتیجہ ہے پشاور پولیس ماضی کی طرح امسال بھی محر م الحرام کے پر امن انعقاد کے لئے پوری تیاری کیساتھ مستعد ہے،سی سی پی او قاسم علی خان نے محرم الحرام کے دوران تمام علماء کرام مکاتب فکر اور معززین علاقہ کے ساتھ یکجا ہو کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی پالیسی کے مطابق شہر کے امن کیلئے عوام کی خواہشات کے مطابق پولیس اہلکار ایمانداری اور پوری جانفشانی کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں گے، سی سی پی او نے ماضی میں نامساعد حالات کے باوجود انجمن تبلیغ القران و سنت پشاور کی محرم کے لئے ان کی کردار کو سراہا،اس موقع پر مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ اور دیگر رہنماؤں نے چند ضروری تجاویز پیش کی، جن پرسی سی پی او قاسم علی خان کی جانب سے عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی،سی سی پی او قاسم علی خان نے مذہبی تنظیموں کی مدد و تعاون اور شہر کے امن کی خاطر کلیدی کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا