Khyber Pakhtunkhwa Police
Khyber Pakhtunkhwa Police
June 19, 2025 at 09:18 AM
*کیپٹل سٹی پولیس پشاور* *پریس ریلیز مورخہ19جون2025* *(تھانہ مچنی گیٹ پولیس کی اہم کاروائی، چند یوم قبل تیرائی پایاں میں شہری کے اندھا قتل کا ڈراپ سین)* پشاور() افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر ایس پی ورسک ڈویژن سجاد حسین کی نگرانی میں ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر ، ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ مدثر حیات ، تفتیشی افسران اور لیڈیز پولیس نے جدید سائنسی خطوط اور ٹیکنیکل بنیادوں پر جامع تفتیش کے دوران تیرائی پایاں میں ملنے والی مسخ شدہ نعش کی شناخت اور اندھا قتل کا ڈراپ سین کردیا، قتل میں ملوث خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے5جون کو مقتول میراجان ولد آغا جان کو قتل کیا تھا، گرفتار ملزمان اور مقتول آپس میں دوست تھے مقتول اکثر اوقات ان کے گھر آتا جاتا تھا اور وقوعہ کے دن زبانی تکرار پر طیش میں آکرتینوں ملزمان نے میراجان کو بے دردی کیساتھ تشدد کرکے قتل کر دیا تھا اور نعش کو ٹھکانے لگانے کیلئے خالی مکان میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے ، جدید سائنسی خطوط اور ٹیکنیکل بنیادوں گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،جبکہ خاتون ملزمہ کو مزید تفتیش کیلئے وومن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے تفصیلات کے مطابق مورخہ 5جون کو مچنی گیٹ پولیس کو علاقہ تیرائی پایاں سے مسخ شدہ نعش ملی جس کی شناخت اور اصل حقائق جاننے کیلئے 174ض ف دریافت کے دوران شناخت کے بعد مقتول میرا جان کے بھائی محمدا جان ولد آغاجان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی افسران بالا نے اندھا قتل واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کیلئے ایس پی ورسک ڈویژن سجاد حسین کی نگرانی میں ڈی ایس پی ورسک سرکل ارباب نعیم حیدر، ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ مدثر حیات اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی خصوصی ٹیم نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ اہم شواہد کی روشنی میں مختلف پہلوں پر جدید سائنسی خطوط اور ٹیکنیکل بنیادوں پر جامع تفتیش کے دوران اندھا قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں جواد ولد سرتاج، مسماۃ (ح) زوجہ جواد اور اشرف ولد اسطرف شامل ہیں ، ملزمان نے دوران تفتیش اصل حقائق کو پولیس کے سامنے بیان کرتے ہوئے وقوعہ کے دن زبانی تکرار پر طیش میں آکر مقتول میرا جان پر تشدد کرکے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، خاتون ملزمہ کو مزید تفتیش کی خاطر وومن پولیس اسٹیشن منتقل کردیاہے دیگر ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

Comments