Khyber Pakhtunkhwa Police
Khyber Pakhtunkhwa Police
June 19, 2025 at 10:34 AM
*کیپٹل سٹی پولیس پشاور* *پریس ریلیز مورخہ 19 جون 2025* *(تھانہ ناصرباغ پولیس کی اہم کارروائی، جواں سالہ خاتون کی خودکشی کا ڈراپ سین، بھائی ہی قتل میں ملوث نکلا، آلہ قتل برآمد)* پشاور ( ) *ایس پی ورسک ڈویژن سجاد حسین* کی ہدایت پر *ڈی ایس پی ریگی سرکل شاکر اللہ آفریدی* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ناصرباغ سلیم خان خلیل نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جواں سالہ خاتون کی خودکشی کا ڈراپ سین کردیا، مقتولہ کے قتل میں اس کا بھائی ہی ملوث نکلا جس نے گھریلو لڑائی جھگڑوں پر قتل کرنے کا انکشاگ کرلیا، موقع پر موجود افراد نے پولیس ٹیم کو غلط بیانی کرتے ہوئے مسماہ (ش) دختر غلام حسین کی خودکشی بیان کی تھی، شک گزرنے پر اصل حقائق جاننے کیلئے پولیس نے انکوائری کے دوران گھر کے افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جس کے بھائی کے متضاد بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ، مقتولہ کے بھائی نے پولیس تفتیشی ٹیم کو اصل حقائق سے پردہ چاک کرتے ہوئے اپنی بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا اور واقعہ کو گھریلو لڑائی جھگڑے کا شاخسانہ قرار دیا، جس کے قبضے سے آلہ قتل اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، تفصیلات کے مطابق مورخہ 5 اپریل کو تھانہ ناصرباغ پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ بادیزئی میں جواں سالہ خاتون نے خودکشی کی، جس پر پولیس افسران نے موقع پرپہنچ کر نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، اور تفتیش شروع کردی گئی *ایس پی ورسک ڈویژن سجاد حسین* نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے خودکشی کے متعلق اصل حقائق جاننے کی خاطر خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، *ڈی ایس پی ریگی سرکل شاکر اللہ آفریدی* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ ناصرباغ سلیم خان خلیل اور تفتیشی افسران نے مقتولہ کے گھر کے افراد کو شامل تفتیش کیا گیا، جس کے بھائی صابر حسین ولد غلام حسین کے متضاد بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید انٹاروگیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس نے پولیس تفتیشی ٹیم کو اصل حقائق سے پردہ چاک کرتے ہوئے اپنی بہن کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا اور واقعہ کو گھریلو لڑائی جھگڑے کا شاخسانہ قرار دیا، جس کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے،

Comments