
Khyber Pakhtunkhwa Police
June 19, 2025 at 12:05 PM
*کیپٹل سٹی پولیس پشاور*
*پریس ریلیز مورخہ 19 جون 2025*
*(ایس ایچ او تھانہ پھندو سہیل خان کا آئس دیگر منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کامیاب کریک ڈاون)*
پشاور ( ) *ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان* کی ہدایات پر *ڈی ایس پی گلبہار سرکل اختر نصیر خان* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو سہیل خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ آئس دیگر منشیات سمیت غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کامیاب کریک ڈاون کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا، خصوصی کریک ڈاون کے دوران منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث ملزمان شامل ہیں، کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر دو کلو دو سو گرام چرس، تین سو گرام آئس، ایک عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،
تفصیلات کے مطابق *ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان* کی ہدایات پر امن وامان صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کردیا گیا، جس کے دوران *ڈی ایس پی گلبہار سرکل اختر نصیر خان* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو سہیل خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ مختلف جرائم میں ملوث ملزمان بھادر شیر، جہانگیر، آصف اور یونس کو گرفتار کرلیا، کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر دو کلو دو سو گرام چرس، تین سو گرام آئس، ایک عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،