Khyber Pakhtunkhwa Police
Khyber Pakhtunkhwa Police
June 19, 2025 at 01:45 PM
*کیپٹل سٹی پولیس پشاور* *پریس ریلیز مورخہ 19 جون 2025* *(ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید مدثراقبال کی اہم کاروائی، ہسپتال میں تیمارداروں سے موبائل چوری سمیت آئس کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان گرفتار، چار عدد قیمتی موبائل فونز اور آئس برآمد)* پشاور ( ) *ایس پی سٹی ڈویژن عتیق شاہ خان* کی ہدایت پر *ڈی ایس پی سٹی امیتاز عالم خان* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید مدثر اقبال نے اہم کاروائی کے دوران ایل ار ایچ ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ آنے والے تیمارداروں سے قیمتی موبائل فونز چوری میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موبائل فونز چوری کے وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ملزم کے قبضے سے چار عدد مسروقہ موبائل فون برآمد کرلئے گئے ہے جس سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے، اسی طرح دیگر ملزمان سے آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی ظہور احمد نے تھانہ خان رازق شہید پولیس کو موبائل فون چوری کی رپورٹ کی تھی جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی، *ایس پی سٹی ڈویژن محمد عتیق شاہ خان* نے وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کا سراغ لگانے اور گرفتار کرنے کی خاطر خصوصی ٹیم تشکیل دی، *ڈی ایس پی سٹی سرکل امتیاز عالم خان* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید مدثر اقبال نے ایل ار ایچ ہسپتال سمیت قریب وجوار میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی، جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، جس کی شناخت اسماعیل ولد جاوید سکنہ مریم زئی بڈھ بیر سے ہوئی، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موبائل فونز چوری کے وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ملزم کے قبضے سے چار عدد مسروقہ موبائل فون برآمد کرلئے گئے ہے جس سے دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے، اسی طرح دیگر کارروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید مدثر اقبال نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ اندرون شہر مختلف علاقوں میں مخصوص گاہکوں کو آئس فراہم کرنے میں ملوث ملزمان عمرخان، شاہد خان اور رحیم اللہ کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے 775 گرام آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،
😢 1

Comments