
Khyber Pakhtunkhwa Police
June 20, 2025 at 08:33 AM
*کیپٹل سٹی پولیس پشاور*
*پریس ریلیز مورخہ 20 جون 2025*
*(ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا قاضی اکمل کی کارروائی، ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد)*
پشاور ( ) افسران بالا کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاون بدستور جاری ہے، *ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل دیار خان* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا قاضی اکمل نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ایک عدد رائفل، دو عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،
تفصیلات کے مطابق افسران بالا کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ اور اسلحہ نمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کردیا گیا، اس سلسلے میں *ڈی ایس پی رحمان بابا سرکل دیار خان* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا قاضی اکمل نے نواحی علاقہ میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے میں ملوث ملزمان آفنان، محمد ابرار اور احسان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ ایک عدد رائفل، دو عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،
❤️
1