
ازدواجی مسائل حقوقِ زوجین ، اصلاح و تربیتِ اولاد
June 15, 2025 at 02:56 PM
لڑکے کو اپنی آمدنی میں اضافہ کرنا چاہیے یہی حل ہے۔
لیکن ایک تلخ حقیقت بتاتا چلوں ۔۔۔۔
شادیوں میں یہ تمام شرائط ۔۔۔۔
جب کہ ۔۔۔
کالج اور یونیورسٹی میں
ایسی کوئی شرطیں نہیں ہوتیں ۔۔۔۔
ریلیش بنتا ہے پھر دونوں فزیکل ہو جاتے ہیں ۔۔
یہ سلسلہ دو سے چار سال تک مسلسل جاری رہتا ہے ۔۔
اس کے بعد دونوں الگ ہو جاتے ہیں ۔۔۔
آج نوجوانوں کو دو راستے دیے گئے ہیں ایک انتہائی مشکل مگر حلال ۔۔۔
دوسرا حد سے زیادہ آسان ۔۔۔
مگر حرام ۔۔۔۔
حلال رشتے شرائط کے پابند ہیں ۔۔۔
حرام رشتے مکمل آزاد ہیں ۔۔۔۔
کوئی بھی باشعور آسانی سے سمجھ سکتا ہے کہ پھر نوجوان کس راستے کا انتخاب کریں گے ؟
اور یہی کچھ ہو رہا ہے ۔۔۔۔
میں یہاں سو فیصد کی بات نہیں کروں گا ۔۔۔
لیکن نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی اکثریت اب اسی آسان مگر حرام راستے کا انتخاب کر رہے ہیں ۔۔۔
اس کے نتائج پھر ساری زندگی اور آنے والی نسلیں بھگتیں گی ۔۔۔۔۔
جہاں دل لگایا وہاں خواب دیکھے لمحے گزارے سب کچھ کر لیا تمام حدیں پار کر دی گئیں ۔۔۔۔
پھر شادی کسی اور سے ۔۔۔۔
لیکن
پرانے رابطے بحال رکھے گئے ۔۔۔
ماضی ساتھ لے کر چلنے والوں کا مستقبل ہمیشہ تاریک ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔
میری والدین سے صرف اتنی گزارش ہے کہ نظر رکھیں توجہ دیں ۔۔۔
آپ کے بچے اور بچیاں کس عمر میں بالغ ہو رہے ہیں آپ کو بخوبی علم ہے ۔۔۔۔
پھر بلوغت طاری ہونے کے بعد بھی دس بارہ سال تک ان کی شادیاں نہ کرنا ۔۔۔۔
پھر یہ سمجھنا کہ آپ کے بچے محفوظ ہیں آپ کی بیوقوفی کے سوا کچھ نہیں ۔۔۔۔
نوجوانوں لڑکوں سے گزارش ہے کہ اگر آپ خود کو معاشی طور پر جلد مضبوط کر لیتے ہیں تو اچھی بات ہے ۔۔۔
https://whatsapp.com/channel/0029Vb6aiTH7tkjAd9LqVG3H
وقت لگتا ہے تو پھر کسی ایسی لڑکی کے چکر میں نہ پڑیں جو کہتی ہے پہلے کچھ بن جاؤ پھر دیکھیں گے ۔۔
میرے ابا کہتے ہیں کہ لڑکے کا اپنا گھر ہو ویل سیٹلڈ ہو وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔
ایسی لڑکی کو اللہ حافظ کہہ دیں کسی حرام تعلق کی بنیاد مت رکھیں کسی کی عزت پامال مت کریں اور ایسی جگہ شادی کر لیں جہاں آپ کو موجودہ حالت میں قبول کر لیا جائے ۔۔۔
لڑکیوں سے گزارش ہے ۔۔۔۔
اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اپنے ضمیر کی آواز سنتی رہیں ۔۔۔۔
آپ جانتی ہیں کہ یہاں شادی نہیں ہو سکتی تو کیوں باولی ہو رہی ہیں ؟
کیوں فزیکل ریلیشن بنا کر اپنی عزت کو تار تار کرنے کا موقع فراہم کر رہی ہیں ؟
لعنت بھیجیں اور گھر والوں کی مرضی سے شادی کر لیں ویل سیٹلڈ سے کریں یا امیر سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔۔۔۔
کیوں کہ جسے آپ " محبت" سمجھ کر یا محبت کا نام دے کر آگے بڑھ رہی ہیں وہ محبت نہیں بلکہ آپ کی جسمانی ضرورت ہے ۔۔۔۔
صرف اسے " محبت" کا لباس پہنا کر " میوچئل انڈرسٹینڈنگ" کا حجاب پہنا دیا جاتا ہے ۔۔۔۔
محبتیں سلامت رہیں 🌹
❤️
🩷
5