
ازدواجی مسائل حقوقِ زوجین ، اصلاح و تربیتِ اولاد
June 16, 2025 at 03:32 PM
*💡: "شکرگزاری کی چھوٹی چھوٹی عادتیں "*
🪄 روز صبح بستر سے اُٹھتے ہی پہلا جملہ یہ کہو:
*"یا اللہ! تیرا شکر ہے، میں آنکھوں، سانسوں، اور چپلوں سمیت زندہ ہوں!"*
اسی طرح ہر دن 3 "چھوٹی چھوٹی" *نعمتوں پر دل سے شکر ادا کرو، جو نظرانداز ہوتی ہیں*۔ مثلاً:
📌 *جب واشنگ مشین بغیر جھٹکوں کے چل جائے:*
*"یا اللہ! تیری مشینیں بھی رحمتوں والی ہیں، شکر الحمدللہ!"*
📌 *جب سالن میں نمک بالکل مناسب ہو جائے..*. اور (یعنی نہ شوہر سے شکایت، نہ ساس کی تنقید):
"اللہ تیرا شکر! یہ تو گویا جنت کا سالن ہے!"
📌 *جب بچہ اسکول وقت پر تیار ہو جائے:*
"یا رب! یہ تو تیرے معجزوں میں سے ایک ہے!"
💡 *کامیاب عورت وہی ہے جو گندے کپڑوں کو دیکھ کر نہ صرف صبر کرے، بلکہ کہے:"شکر ہے کپڑے تو ہیں، اور دھونے کی مشین بھی ہے!"*
مطلب شکر کرنے والی ہو.
🌸 *اس شکر کا کمال یہ ہے*:
جتنا شکر کرو، اللہ کہتا ہے:
> "لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ"
(اگر تم شکر کرو گے، تو میں ضرور تمہیں اور دوں گا) – (سورۃ ابراہیم: 7)
اسی طرح اور بہت سی باتیں ہو سکتی ہیں
📌اگر سالن خراب ہو جائے،یا بچہ رونے لگے، اور کپڑے بھی دھونے والے ہوں. پانی نہ آئیں…
💖 *تب بھی ایک شکر کا جملہ کہو:*
*"یا اللہ! تُو ہے، یہ کافی ہے!"*
*(اور دل میں کہیں : "چلو، فریج میں انڈے تو ہیں!"*
👆 *یہ چند مثالیں ہیں.. مقصدِ یہ کہ شکر کرنے کے لیے بہت سی نعمتیں موجود ہیں.. جتنا شکر ذندگی میں شامل ہوگا اتنا ہی زندگی پرسکون ہوگی ان شاء اللہ*
https://whatsapp.com/channel/0029VaRQ9i86BIEdB6DzPn0f
❤️
👍
✅
5