
ازدواجی مسائل حقوقِ زوجین ، اصلاح و تربیتِ اولاد
June 19, 2025 at 03:31 PM
*یہ پریکٹس آج سے ہی شروع کر دیجئے خواہ آپکا بچہ کسی بھی ایج گروپ سے کیوں نہ ہو:*
3-4 مثبت جملے سوچ لیجئے جیسا کے
▪️آپ بہت مضبوط ہو
▪️آپ جو چاہے کر سکتے ہیں
▪️آپ سچ اور حق کا ساتھ دیتے ہیں
▪️آپ بہت اچھے اور مکمل انسان ہیں
آپ کوئی بھی جملے سوچ سکتے ہیں اپنی پسند اور مرضی کے اب آپ نے ان جملوں کو وقتاً فوقتاً دہرانا ہے اور اپنے بچے کو دن میں جتنی بار ممکن ہو یہ جملے بولنے ہیں (4-5 بار)
اس کے علاؤہ
▪️رات کو بچے کے سو جانے کے بعد اس کے کان میں یہی جملے دہرانے ہیں ہلکی آواز میں۔۔۔۔
*نتیجہ ملے یا نہ ملے بس میرے کہنے پر اس ایک عادت کو* *ایڈاپٹ(adopt) کر لیں اور اس کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیں۔* ۔۔۔
ایک دن آپ کو نتائج ملیں گے اور پھر آپ دوسروں کو بھی یہ ریکمنڈ(recommend) کریں گے۔۔۔۔
*جن جملوں کا استعمال ہم زیادہ کرتے ہیں ہم ویسے ہی اپنے بچوں کے ذہن کو پروگرام کر دیتے ہیں* ۔۔۔
👈یہ نا کرو چوٹ لگ جاے گی آپ نے اپنے بچے کے ذہن میں چوٹ ک خوف ڈال دیا۔۔۔
👈ایسے نا کرو گر جاؤ گے۔۔۔ گرنے کا خوف ڈال دیا۔۔۔
ادھر نا جاؤ کپڑے گندے ہو جائیں گے۔۔۔ صفائی کا خبط ڈال دیا
👈سارا دن کھیلتے رہتے ہو وہ دیکھو فلا نے ٹاپ کیا ہے۔۔۔ احساس کمتری ڈال دیا
👈تمھیں نہیں کبھی بات سمجھ اتی... ناسمجھی ، بیوقوفی کا لیبل لگا دیا
👈ایسی حرکتیں کر رہے ہو۔۔۔ سب کہے گے پاگل ہو۔۔۔ اپنے ہی بچے کو پاگل بنا دیا۔۔۔
👈بیٹا آرام سے بیٹھ جاؤ دیکھو آنٹی کیا سوچیں گی... لوگوں کا خوف ڈال دیا۔۔
👈آنٹی/ انکل کہہ رہے تھے آپ کا بچہ بہت اچھا ہے... لوگوں کی رائے کی اہمیت ۔۔۔ لوگ کیا کہیں گے۔۔۔ لوگوں سے افرمیشن (affirmation) کا خوف ڈال دیا۔۔
اور ایسے کتنے ہی جملے ہم اپنے بچوں کو بولتے ہیں سوچے بغیر کے اس کا کیسا اثر ہو گا۔۔۔
*اپنے جملوں کے استعمال میں محتاط رہیں آپ جو بولتے ہیں آپ جو کہتے ہیں آپ کا سوفٹویئر یعنی آپ کا دماغ اس کو پروگرام* *کرنا شروع کر دیتا یے* ۔۔۔۔
انسٹرکشنز سوچ سمجھ کر دے، مثبت دیں تاکہ آپ کے سوفٹویئر کی پروگرامنگ مثبت ہو ۔۔۔
👍
❤️
🫀
5