Haripur Police

Haripur Police

24.8K subscribers

Verified Channel
Haripur Police
Haripur Police
June 17, 2025 at 07:19 AM
ہری پور تھانہ صدر پولیس کی کامیاب کاروائیاں ،سملاں نگر سےاسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھیننے اورتلہڈ سوکا میں امام مسجد سےاسلحہ کی نوک پر رقم چھیننے والے ملزمان گرفتار، ملزمان سے ملزم گرفتار سرقہ شدہ موٹرسائیکل اور سپیئر پارٹس اور چھینی گئی رقم 15 ہزار روپے برآمد ۔ ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔ تھانہ صدر کی حدود میں مختلف اوقات میں شہریوں سےاسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل اور نقدی چھیننے کے واقعات رونما ہوئے ۔مدعیان کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرہوئے ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر اختر حسین نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چھیننے میں ملوث ملزم نصیر ولد سعید سکنہ پھرہاڑی کو گرفتار کیا ۔ملزم نصیر کی نشاندہی پر صدیق ولد غلام فرید سکنہ نڑتوپہ کو گرفتار کرکے چھینا ہوا موٹرسائیکل اور دیگر سپیئر پارٹس برآمد کرلیے ۔ ملزمان نے تلہڈ سوکا میں امام مسجد سے بھی رقم چھیننے کا انکشاف کیا جن سے رقم مبلغ 15 ہزار روپے بھی برآمد کرلی ۔مقدمات میں مذید تفتیش جاری ہے ۔
Image from Haripur Police: ہری پور تھانہ صدر پولیس کی کامیاب کاروائیاں ،سملاں نگر سےاسلحہ کی نوک ...
👍 ❤️ 😂 12

Comments