دارالافتاء،دیوبند
June 18, 2025 at 04:40 PM
*(2) ڈیوڈز سلنگ* *ڈیوڈز سلنگ کیسے کام کرتا ہے؟* اس دفاعی نظام کا نام ایک تاریخی کہانی پر رکھا گیا ہے جس میں پیغمبر داؤد نے جالوت پر سنگ باری کرنے کے لیے ایک غلیل کا استعمال کیا تھا۔ عبرانی زبان میں اسے ’جادو کی چھڑی‘ کہا جاتا ہے اور یہ 300 کلومیٹر کے فاصلے پر میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے ستمبر 2024 میں حزب اللہ کی طرف سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو مار گرانے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ایرانی ساختہ القدر 1 میزائل تھا جو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے اور 700 سے 1000 کلوگرام کے درمیان بارودی مواد لے جا سکتا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ میزائل کا مقصد تل ابیب میں موساد کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ایک رہائشی علاقے کی طرف جا رہا تھا۔ اس نظام کو اسرائیل کے رفائیل ایڈوانسڈ ڈیفینس سسٹمز اور امریکہ کی ریتھیون کمپنی نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا اور اس نے 2017 میں کام کرنا شروع کیا۔ اس کے ’سٹنر‘ میزائلوں کو کم اونچائی پر کم فاصلے، درمیانی فاصلے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو مار گرانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آئرن ڈوم کی طرح، ڈیوڈز سلنگ صرف ان میزائلوں کو نشانہ بناتا ہے جو آبادی والے علاقوں کے لیے ِخطرہ بنتے ہیں۔ ڈیوڈز سلنگ، آئرن ڈوم کی طرح جنگی ہوائی جہاز، ڈرون اور کروز میزائلوں کو روکنے کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے ہر میزائل کی قیمت تقریباً دس لاکھ ڈالر ہے۔ مئی 2023 میں، ڈیوڈز سلنگ غزہ میں ایک عسکریت پسند گروپ فلسطینی اسلامی جہاد کے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے فضائی دفاعی نظام میں سے ایک تھا، جس میں انھوں نے 1,100 سے زیادہ میزائل فائر کیے تھے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نظام نے 96 فیصد ایسے راکٹ مار گرائے جن سے خطرہ تھا۔
👍 😂 4

Comments