دارالافتاء،دیوبند
June 20, 2025 at 06:00 PM
*#اپڈیٹ : 🇮🇷*
*ایران کے حالیہ حملے میں اسرائیل کے ایک نہایت حساس اور اہم ہدف کو نشانہ بنایا گیا ہے جو قابض صیہونی ریاست کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔*
یہ حملہ "گیو یم نیگیو" (Gav-Yam Negev) اور "سائبر اسپارک" (CyberSpark) کمپلیکس پر کیا گیا، جو بیر السبع (بئر السبع) میں واقع ہے اور صیہونی ریاست کے نمایاں تکنیکی اور اسٹریٹیجک منصوبوں میں شمار ہوتا ہے۔
یہ کمپلیکس فوج (خصوصاً سائبر انٹیلیجنس یونٹ 8200)، بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنیوں (جیسے Microsoft، PayPal، اور Dell)، اور "بین گوریون یونیورسٹی" کو یکجا کرتا ہے۔
اس کمپلیکس میں یونٹ 8200 کا تربیتی اور عملی ہیڈکوارٹر موجود ہے، جو کہ سائبر انٹیلیجنس کی ذمہ دار ہے، اس لیے یہ قابض ریاست کے "ڈیجیٹل دفاعی نظام" کا اہم حصہ بھی سمجھا جاتا ہے۔
یہ علاقہ C4I ہیڈکوارٹر (جو کہ اسرائیلی فوج کا مواصلاتی اور معلوماتی شعبہ ہے) کے قریب واقع ہے، اور اس علاقے میں دیگر کئی فوجی اور سکیورٹی یونٹس اور اڈے بھی موجود ہیں۔
یہ کمپلیکس عالمی سطح پر سائبر سکیورٹی، مصنوعی ذہانت، اور ڈیٹا اینالیسس کا مرکز سمجھا جاتا ہے، اور یہاں موجود بڑی بڑی کمپنیاں فوج، یونیورسٹی، اور ٹیکنالوجی کے شعبے کے ساتھ مل کر سکیورٹی اور تکنیکی آلات کی تیاری اور ترقی میں کام کرتی ہیں جن کو اسرائیل کے بڑے اہداف حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔
ایران کی فوجی قیادت اپنے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای صاحب کی سرپرستی میں جس طرح سے اسرائیل پر وار کررہی ہے وہ ماڈرن وارفیئر کی تاریخ کا اہم تاریخی باب بنتا جارہا ہے ایرانی اندھا دھند نہیں چل رہےہیں بلکہ وہ ٹھہر کر، وقت لےکر، دشمن کو مشغول رکھ کر تاک کر چند میزائلوں کے ذریعے بڑے اہداف پر نشانہ لگا رہے ہیں جس سے ایک پیغام جاتا ہے کہ اسرائیلی یہودیوں کو اپنی انٹلیجنس پر جو بڑا ناز و غرور ہے وہ مسلمانوں کی ذہانت کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ایران کے ہاتھوں اسرائیل جیسے دجال کا غرور خاک میں ملا دے۔ اور ایران کے لوگوں کو صبر و استقامت عطا فرمائے ۔ آمین
😢
👍
3