
Special Investment Facilitation Council
June 6, 2025 at 04:02 AM
*سیاحتی شعبے کا فروغ، بوشیر بائیکر کلب کا شمالی پاکستان کا خیرسگالی دورہ*
سیاحت کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت عمان کے معروف بائیکر کلب کا دورۂ پاکستان
عمان کے بوشیر بائیکر کلب کا 20 جون تا 2 جولائی پاکستان کے خیرسگالی دورے کا انعقاد
بائیکرز شمالی پاکستان کے پہاڑوں، جھیلوں اور حسین وادیوں کا سفر کریں گے
دورے میں 15 رکنی بائیکرز کا گروپ پاکستان کی قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوگا
دورے کا مقصد عمان اور پاکستان کے درمیان عوامی روابط کو فروغ دینا ہے
بوشیر کلب کا دورہ پاکستان کی سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا
عمان کے معروف بائیکرز کلب کا دورۂ پاکستان ملک میں بہترین سیکیورٹی سہولیات کا مظہر ہے
یہ دورہ ثقافتی ہم آہنگی اور بین الاقوامی سطح پر سفارتکاری میں معاون ثابت ہوگا
عالمی سطح پر پاکستانی سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے میں عمانی کلب کا دورہ اہم کردار ادا کرے گا