
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
June 8, 2025 at 04:12 PM
*الاقصٰی میڈیا جموں کشمیر*
*Al-Aqsa Media Jammu Kashmir*
🍁🍁🍁
*کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشمیری قیادت کی مسلسل غیرقانونی نظربندی پر اظہارِ تشویش*
*سرینگر : 08 جون 2025ء*
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں بند حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین فہمیدہ صوفی، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام، فاروق احمد ڈار، بلال صدیقی، مولوی بشیر عرفانی، امیر حمزہ، مشتاق الاسلام اور دیگر حریت رہنما ، کارکن اور نوجوان بھارت اور علاقے کی مختلف جیلوں میں نظربند ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت اور جیل حکام نے حریت رہنماؤں اور کارکنوں کو من گھڑت اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کرانہیں عدالت میں دفاع کے بنیادی حق سے بھی محروم کر دیاہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں سیاسی اور جمہوری اختلاف رائے اور جائز سیاسی آوازوں کو دبانے کے لیے عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں کو استعمال کرنے کی بھارت کی ایک طویل تاریخ ہے اور وہ اپنی عدلیہ کا استعمال کرکے حریت قیادت کو خاموش کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ایڈوکیٹ منہاس نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی حکمرانوں نے کشمیری عوام میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کے لیے حریت رہنماؤں کی جھوٹے الزامات کے تحت غیر قانونی طورپر نظربند کر رکھا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارت نے جبر کی پالیسی اپنا کر نہ آج تک کچھ حاصل کیا ہے اور نہ مستقبل میں ایسی جارحانہ پالیسیوں سے کچھ حاصل کر سکے گا۔ اُنہوں نے کشمیری جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔انہوں نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق پُرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا۔
🥀🥀🥀
♻️ *Whatsapp channel :*
https://whatsapp.com/channel/0029Vax6yTs4Y9lnLhAd6v2l
🌐 *Telegram channel :*
https://t.me/AlAqsaMediaOficialll
💠 *Signal Channel :*
https://signal.group/#cjqkiopm03c26ywsolg6rgcg_q1qfbof4h9rzfpj9r7qjaurehcmj9w3wpw78ys9-HjPnNxu