
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
June 12, 2025 at 12:22 PM
*الاقصٰی میڈیا جموں کشمیر*
*Al-Aqsa Media Jammu Kashmir*
🍁🍁🍁
*پاسبان حریت جموں کشمیر حق خودارادیت دستخطی مہم کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کرے گی : عزیر احمد غزالی*
*ریاست جموں کشمیر کے اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہری اپنے دستخطوں کے ذریعے اقوامِ متحدہ سے استصواب رائے کا مطالبہ کریں گے*
*مظفرآباد : 12 جون 2025ء*
میڈیا کے نام جاری کیے گئے ایک بیان میں چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی جبرو استبداد اور سیز فائر لائن پر بھارتی دہشت گردی نے جنوبی ایشیاء کے سارے خطے کو غیر محفوظ کردیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ کشمیری عوام اٹھہتر برسوں سے اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کے لئے اور بھارتی قبضے سے آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ کشمیری عوام کے استصواب رائے کے مطالبے کی غیر متزلزل حمایت کی ہے ۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے مطالبے کو عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے پچاس ہزار شہریوں کے دستخطوں سے تائید حاصل کرکے دستاویز اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹینو گیٹریس کو ارسال کی جائے گی ۔ انکا کہنا تھا کہ پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِاہتمام حق خودارادیت دستخطی مہم کے پہلے مرحلے میں ضلع نیلم ، ضلع جہلم ضلع مظفرآباد سے انتالیس ہزار دستخط پہلے ہی وصول کیئے جا چکے ہیں ۔ اُنہوں نے آزاد جموں کشمیر کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر اُنہوں نے پہلے مرحلے میں فارم پر دستخط نہیں کیے تو وہ مہم کے دوسرے مرحلے میں ضرور مہم کا حصّہ بنیں ۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کے اٹھارہ سال سے زائد عمر کے خواتین اور مرد حضرات دستخطی مہم میں شامل ہو سکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ معرکہ بنیان مرصوص میں پاکستان کی شاندار کامیابی نے کشمیر کے مسئلہ کو دنیا کا اہم ترین مسئلہ بنا دیا ہے ۔ اقوامِ متحدہ اور آئی سی اور دنیا کے زمہ دار ممالک مسئلہ کشمیر کی حساسیت اور اہمیت کے پیش نظر حل کی جانب بڑھنا چاہتے ہیں تو ایسے میں ریاست کے طول و عرض میں بھارتی جبر و استبداد کے خلاف مؤثر ترین آوازیں اٹھنی چاہیئں ۔اُنہوں نے مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کے جذبہ حریت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ، انصاف اور حق خودارادیت کے لیے انکی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی ۔
🥀🥀🥀
♻️ *Whatsapp channel :*
https://whatsapp.com/channel/0029Vax6yTs4Y9lnLhAd6v2l
🌐 *Telegram channel :*
https://t.me/AlAqsaMediaOficialll
💠 *Signal Channel :*
https://signal.group/#cjqkiopm03c26ywsolg6rgcg_q1qfbof4h9rzfpj9r7qjaurehcmj9w3wpw78ys9-HjPnNxu