Al Aqsa Media Jammu Kashmir
Al Aqsa Media Jammu Kashmir
June 13, 2025 at 04:45 PM
*الاقصٰی میڈیا جموں کشمیر* *Al-Aqsa Media Jammu Kashmir* 🍁🍁🍁 *دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد علاقے میں حالات معمول پر آنے کا بھارتی بیانیہ محض ایک افسانہ ہے : میرواعظ عمر فاروق* *سری نگر : 12 جون 2025ء* بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد علاقے میں حالات معمول پر آنے کا بھارتی بیانیہ محض ایک افسانہ ہے اور حقیقت یہ ہے کہ کشمیریوں کے خلاف جابرانہ اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے آج سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے کشمیری مسلمانوں کو گزشتہ سات برس سے جامع مسجد اور عید گاہ سرینگر میں عیدین کی نماز ادا کرنے سے روک رکھا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کو اس بات کی وضاحت کرنی چاہیے کہ کشمیری مسلمانوں کو ایک دینی فریضے کی ادائیگی سے کیوں روکا جا رہا ہے۔ میرواعظ نے علاقے میں قائم نیشنل کانفرنس کی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک منتخب حکومت بھی لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو دن بدن مزید دیوار کیساتھ لگایا جا رہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔ میرواعظ نے مزید کہا کہ عید پر جامع مسجد اور عید گاہ دونوں جگہوں کو بند کر دیا گیا تھا اور مجھے بھی گھر میں نظربند کیاگیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ نماز جمعہ کا یہ اجتماع ان تمام جابرانہ اقدام کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔انہوںنے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی منتخب حکومت اس بات کے پیچھے ہرگز نہیں چھپ سکتی کہ اس کے پاس محدود اختیارات ہیں۔ میر واعظ نے اس موقع پر ایران پر اسرائیلی حملے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست بیگناہ فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے اور اب اس نے پورے مشرق وسطیٰ کے امن کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ اُنہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی اور دیگر ملکوں کو نشانہ بنانے سے روکے۔ اُنہوں نے احمد آباد میں جہاز حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ 🥀🥀🥀 ♻️ *Whatsapp channel :* https://whatsapp.com/channel/0029Vax6yTs4Y9lnLhAd6v2l 🌐 *Telegram channel :* https://t.me/AlAqsaMediaOficialll 💠 *Signal Channel :* https://signal.group/#cjqkiopm03c26ywsolg6rgcg_q1qfbof4h9rzfpj9r7qjaurehcmj9w3wpw78ys9-HjPnNxu

Comments